ٹرمپ کا راستہ روکنے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کی خفیہ ڈیل؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ٹرمپ کا راستہ روکنے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کی خفیہ ڈیل کیا ہے، مزید جانیے نصرت جاوید سے اس ویڈیو میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا پاکستان ترکیہ ٹرمپ دعا ابصار نصرت جاوید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا پاکستان ترکیہ نصرت جاوید
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری، بشمول خواتین اور بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین، متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ان کارروائیوں سے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے بین الاقوامی کوششیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید، حماس کی ثالثوں سے مداخلت کی اپیل
حکومتِ پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ اسرائیلی اداروں کی بلاجواز کارروائیوں کو روکا جائے، اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔
پاکستان نے ایک بار پھر اپنے اصولی موقف کی تصدیق کی ہے کہ ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور مربوط فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جو جون 1967 کی سرحدوں پر مبنی ہو، اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل دفتر خارجہ فلسطین