پوری قوم کو اپنی باوقار پاک افواج پر ناز اور بھرپور اعتماد ہے، سید ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر بری فوج، پاک فضایہ اور بحری افواج کے سپہ سالار اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوانے والی پاک افوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنی باوقار پاک افواج پر ناز اور بھرپور اعتماد ہے افواج پاکستان نے دشمن کی بزدلانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار، سیکریٹری انرجی مشتاق سومرو، ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ، سینیر جی ایم ٹیکنیکل طارق سعید، چیف فنانشل آفیسر سجاد جونیجو اور انرجی ڈپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی۔ ناصر حسین شاہ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر بری فوج، پاک فضایہ اور بحری افواج کے سپہ سالار اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوانے والی پاک افوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ٹرمپ نے چینی صدر سے جلد ملاقات کا عندیہ دے دیا
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ان کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے رواں سال کے اختتام سے قبل اہم ملاقات متوقع ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری چینی صدر شی جن پنگ سے جلد ملاقات متوقع ہے، غالب امکان ہے کہ یہ ملاقات سال ختم ہونے سے پہلے ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تجارتی معاملات پر پیش رفت کے لیے امریکی وزیر خزانہ کی چینی حکام سے بات چیت ہو چکی ہے، اور وہ اس مذاکراتی عمل سے مطمئن نظر آتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی وزیر خزانہ اور چینی مذاکراتی ٹیم کے درمیان ہونے والی گفتگو حوصلہ افزا ہے، اور اس کے مثبت نتائج کی توقع ہے۔
دوسری جانب روس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس نے نئی امن ڈیڈلائن پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، جو افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کریملن نے جلد مؤقف واضح نہ کیا تو روسی معیشت کے خلاف 10 روز کے اندر نئے محصولات نافذ کر دیے جائیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اب تک کریملن کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا اور اس خاموشی پر افسوس ہے۔