ہم ایران و امریکہ کو "جلد از جلد" معاہدے پر پہنچنے کی نصیحت کرتے ہیں، قطر کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں قطری وزیر خارجہ نے تہران و واشنگٹن کو جلد از جلد معاہدے پر پہنچنے کا مشورہ دیا ہے اسلام ٹائمز۔ قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن نے تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم ایرانیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر لیں۔ واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد بن عبد الرحمن نے تاکید کی کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کے بعد سے ایران نے اپنی یورینیم افزودگی میں اضافہ کیا ہے! قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایران و امریکہ کو جلد از جلد معاہدے تک پہنچنے کی نصیحت کرتے ہیں کیونکہ اکتوبر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کن وقت ہے!!
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پیوٹن نے جوہری تجربے کی تیاری کا حکم دے دیا، روسی وزارتِ خارجہ کی تصدیق
ماسکو: روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ممکنہ جوہری تجربے کی تیاری سے متعلق حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی ’تاس‘ (TASS) کے مطابق، سرگئی لاوروف نے کہا کہ “5 نومبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران صدر پیوٹن کی ہدایت پر عمل جاری ہے اور نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔”
یہ حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر متوقع اعلان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
لاوروف نے مزید کہا کہ روس کو امریکہ کی جانب سے ٹرمپ کے حکم کی کوئی وضاحت موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب، حالیہ ہفتوں میں روس اور امریکہ کے تعلقات میں شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے میں ناکامی پر پیوٹن سے طے شدہ سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا اور روسی حکومت پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جو ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے 31 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ امریکہ 33 سال بعد دوبارہ جوہری تجربات شروع کرے گا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ آیا یہ تجربات روایتی زیرِ زمین جوہری دھماکوں کی صورت میں ہوں گے یا نہیں۔
فلوریڈا روانگی سے قبل ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا:“آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا، ہم کچھ ٹیسٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی فوج کو فوراً جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے جو کہ چین اور روس جیسے حریف ممالک کے لیے ایک سخت پیغام سمجھا جا رہا ہے۔