کراچی: ٹریفک حادثے میں نوجوان راہگیر لڑکی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد مشین اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی عمر 22 سال تھی اور فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے متوفیہ کی شناخت کی کوششیں کرتے ہوئے حادثے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوشکی حادثے کا زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، تعداد 27ہوگئی
کوئٹہ:نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار عبدالمنان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے باعث ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
تیل بردار ٹرک میں آگ لگنے کے بعد لوگ آگ بھجانے میں مصروف تھے کہ ٹرک کا ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔