پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا، پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
شیڈول کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 14 سے 15 مئی تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 17 مئی کو ہو گی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جنگ بندی کے بعد پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع
—فائل فوٹوپاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کا فلائی شیڈول بہتری کی طرف گامزن ہے۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق 8 غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازیں فوری شروع کر دی ہیں۔
حکام کے مطابق فلائی دبئی نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ کی نصف سے زائد پروازیں آپریٹ کیں جبکہ امارات ایئر لائن نے بھی کراچی اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں اڑائیں۔
پاکستانی فضائی حدود کھلنےکے کئی گھنٹوں بعد بھی فلائٹ شیڈول متاثر ہے،
ایوی ایشن حکام کے مطابق اتحاد، ایئر عربیہ، گلف ایئر کی پروازوں کی بھی پاکستان آمد و رفت جاری ہے جبکہ ایتھوپین اور افغان ایئر لائن کی پروازیں بھی شیڈول کے مطابق آپریٹ ہوئیں۔
سلام ایئر نے بھی پاکستان کے لیے معطل فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان کر دیا جبکہ تھائی ایئر کی بھی آج سے پاکستان کے لیے شیڈول پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔