بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بھارتی فوج نے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں ہے، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔
برکھا دت جیسے بھارتی صحافی اور میڈیا کئی گھنٹوں سے یہ جھوٹ پھیلا رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں اور وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔
برکھا دت کا جھوٹ بھی پکڑا گیا، وہ سوشل میڈیا پر کہہ رہی تھیں کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں۔
برکھا دت کے خیال میں مودی کی تقریر کے جواب میں ایسا ہوا ہے، جبکہ بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
2024 کا الیکشن لوٹا گیا، جھوٹ پر مبنی نظام کو بنایا گیا، سلمان اکرم راجہ
فائل فوٹو۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 2024 کا الیکشن لوٹا گیا، جھوٹ پر مبنی نظام کو بنایا گیا، عدلیہ اور صحافت کو دبایا گیا یہ معاشرے کی جنگ ہے۔
اسلام آباد میں وکلاء گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا پچھلے 2 سال میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوا۔
بیرسٹر علی ظفر نے وکلاء گول میز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا، سیاسی جماعتیں، پارلیمنٹ اور وکلاء قیادت ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔
بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ ہر حکمران نے عدلیہ کو استعمال کرنے کی کوشش کی، عدلیہ کو قابو کرنے کا آسان طریقہ ججز کی تقرری پر اثر انداز ہونا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ کی آزادی کو شدید نقصان پہنچا، عدلیہ کی آزادی کے بغیر کوئی قومی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔