وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ معطل ہوگئی۔

پاکستان جیمز، جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم کو ہنگامی خط لکھ دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ آرڈرز اور تیار جیولری کی ایکسپورٹ بھی روک دی گئی، سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ کے آرڈرز کی تکمیل نہ ہونے سے پاکستانی ایکسپورٹرز کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 مئی 2025 کو اچانک SRO 760(I)/2013 کی معطلی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ رک گئی، قانونی اور باقاعدہ زیورات کے برآمدی کاروبار کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ار او کی معطلی کو  واپس لیا جائے، ایکسپورٹ آرڈرز کے لیے سونا  قانونی چینلز سے سونا درآمد کیا جاتا ہے  ہیں اور صرف برآمدات کے لیے استعمال ہوتا ہے، اچانک معطلی سے  برآمدی معاہدے، تیار شدہ مال، اور قانونی عمل متاثر ہو رہے ہیں۔


SRO 760(I)/2013 کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

رکی ہوئی شپمنٹس اور درآمدی سونے کی کلیئرنس دی جائے۔


 اصلاحات کے زریعے بدعنوانی کو روکا جائے لیکن قانونی برآمد کنندگان کو نقصان نہ پہنچایا جائے 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کے زیورات کی کی ایکسپورٹ

پڑھیں:

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • رکن ممالک اسرائیل کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں، یورپی کمیشن
  • پاکستانی کمپنی کو عالمی مارکیٹ سے بیف کے کروڑوں روپے کے آرڈرز مل گئے
  • رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزراء پر پابندی عائد کریں،یورپی کمیشن
  • رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں؛ یورپی کمیشن
  • چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
  • پنجاب اسمبلی میں سرکاری و نجی اسکولز میں موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور
  • ٹورنٹو آپریشن کی معطلی اور سول ایوی ایشن کا زبردست قدم
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ: کیا اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ حل ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم
  • ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی