مودی اور امیت شاہ پر استعفوں کا دباؤ بڑھ گیا،اتحادی بھی ناراض
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستانی میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی زیر ہوئے
مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی کافوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم کے سب سے بڑے حلیف وزیر داخلہ امیت شاہ کا پاکستان کے خلاف جنگ میں ناقص کارکردگی پر فوری استعفیٰ اور فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اب وزارت عظمی پر رہنے کا حق حاصل نہیں رہا۔ دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی نے امریکا کے پاؤں پکڑے ۔ شیوسینا نے جس کی مسلمان اور پاکستان دشمنی مسلم الثبوت ہے دعویٰ کیاہے کہ مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے لئے امریکا سے اس وقت درخواست کی جب اسے علم ہوا کہ پاکستان کے میزائل نئی دہلی کے بعد اب گجرات /احمد آباد کو ہدف بنائیں گے جو مودی کا حلقہ انتخاب اور اس کی ریاست ہے ۔ بھارت میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پوری صورتحال پر غور کے لئے پوری حزب اختلاف کی طرف سے پارلیمنٹ کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے اور اس مقصد کے لئے انہوں نے مودی کو خط ارسال کردیا ہے ۔ شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اب وزارت عظمی پر رہنے کا حق حاصل نہیں رہا ان کا کہنا ہے کہ مودی نے ہمارے جوانوں کے حوصلہ زمین بوس کردیئے ہیں جو کراچی اور لاہور تک کو اپنا نشانہ بناسکتے تھے ۔ممبئی سے تعلق رکھنے والے اس کے رہنما نے کہا کہ ہریانہ میں پاکستان سے آئے میزائل گرے تو پھر دھمکی ملی کہ اب وہ مودی کی ریاست گجرات اور دہلی کو نشانہ بنائیں گے تو یہاں ارب پتیوں کی جائیدادوں اور مفادات کو تحفظ دینے کی خاطر جنگ بندی کے لئے امریکا کے پاؤں پکڑے گئے ۔ شیوسینا کے رہنما نے اسے غداری قرار دیا ہے جو ارب پتیوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے کی گئی ہے اس کا کہنا ہے کہ سرینگر میں ہورہے دھماکے ر وکنے میں وزیرداخلہ امیت شاہ ناکام رہا ہے اس سے استعفیٰ فوری طور پر لیا جائے ۔
.
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پاکستان کے کے لئے
پڑھیں:
جنگ بندی کیسے ہوئی؟ بھارت سے کون امریکہ اور سعودی عرب سے مدد مانگنے بھاگا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کرانے کے لیے براہ راست مداخلت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑاکا طیاروں کی کارروائیاں اور فل سکیل جنگ کے خطرے کو روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے اعلیٰ سطح کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایوں کے درمیان اچانک کشیدگی میں کمی بڑے کھلاڑیوں، خاص طور پر واشنگٹن اور ریاض کی جانب سے فوری سفارتی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی۔امریکہ اور سعودی عرب نے بھارت کی اپیل پر پاکستان سے حملے روکنے کی درخواست کی۔ اس پر پاکستان نے اپنے جوابی میزائل حملے روکنے اور فوری جنگ بندی پر عمل کرنے پر اتفاق کیا۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے میزائل ردعمل سے ہونے والے نقصان کو دیکھنے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گزشتہ رات دیر گئے امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو سے رابطہ کیا اور ان سے پاکستان کے ساتھ فوری طور پر بات چیت کرنے کی درخواست کی۔ گفتگو کے دوران جے شنکر نے پاکستان کے ساتھ فوری جنگ بندی کرانے میں امریکہ کی مدد طلب کی۔ بھارت کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے مارک روبیو نے ہفتہ کی صبح پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے بھی بات کی تاکہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست پہنچائی جا سکے۔
سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے عطاء تارڑ کا بیان آ گیا
اسی دوران بھارت نے سعودی حکومت سے بھی رابطہ کیا اور پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں اس کی سفارتی مدد طلب کی۔ پھر سعودی وزیر خارجہ نے ہفتے کی صبح اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور نئی دہلی کی جانب سے امن کی درخواست پہنچائی۔ بعد ازاں دوپہر کے وقت دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے بات چیت کی اور فوری طور پر جنگ بندی پر عمل کرنے پر اتفاق کیا۔
ہم نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نےبتایا کہ دونوں ممالک نے دوست ممالک کی اپیلوں کے جواب میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی : خواجہ آصف
مزید :