پاکستان نے نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات مسترد کردیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی بیانات مسترد کردیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نریندر مودی کے بیانات مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دنیا خطےمیں امن اور استحکام کےلیے کوششیں کر رہی ہے، ایسے وقت میں نریندر مودی کا یہ بیان غلط معلومات، سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بیان ظاہرکرتا ہے کہ کس طرح جھوٹے بیانیے گھڑ کر جارحیت کا جواز بنایا جاتا ہے، پاکستان سیزفائر معاہدے پر عمل درآمد میں ضروری اقدامات کےلیے پرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کشیدگی میں کمی کے لیے بھی ضروری اقدامات کے لیے پرعزم ہے، یہ سیزفائر کئی دوست ممالک کی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوا۔
دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ’مایوسی اور بےبسی‘ میں سیزفائر کے لیے پیش کیا جانا ایک اور کھلا جھوٹ ہے، پہلگام حملے کو بغیر ٹھوس ثبوت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی شہریوں پر غیر قانونی اور بلااشتعال حملے کے بعد بھی پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بھارت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی اقدامات خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جانے والی خطرناک مثال قائم کرتے ہیں اور جو خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے درپے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ
پڑھیں:
پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدر آمد کیلئے پرعزم ہے: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پرمکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چند علاقوں میں بھارتی خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہاہے،جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق امور مناسب سطح پر رابطے کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میدان میں موجود فوجی دستوں کو بھی تحمل سے کام لیناچاہئے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، پاکستانی قوم فتح کا جشن منارہی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی سیکرٹری خا ر جہ وکرم مسری نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگا یا تھا۔
بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی: دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
مزید :