تینوں بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگئی۔
بانیٔ پی ٹی آئی سے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان نے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی تھی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان کو ملاقات کےلیے پیغام بھجوایا تھا جس کے بعد وہ اپنے بھائی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری بھی ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد جیل کے اندر گئے تھے۔
بشریٰ بی بی کی بھابی مہرالنساء کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت ملی تھی۔
اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی بہت سخت اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی، جیل آنے جانے والے راستوں پر پولیس نے ناکے لگا دیے تھے۔
پولیس نے ناکے داہگل اور گورکھپور کے مقام پر لگائے اور جیل کی طرف جانے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد جانے دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے ملاقات کی اجازت کی تینوں بہنوں اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔
تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے ملاقات کا فیصلہ دیا، بانی سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست پر حکام کیخلاف کارروائی نہیں کی، عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل عدولی کی جا رہی ہے۔