بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا منصوبہ تیار
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آسیہ پروین نے وفاقی وزیر تجارت کو روزگار منصوبے پر بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ روزگار کے لیے عملی اور کمیونٹی بیسڈ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے کھیل اور تفریح کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر ضرور دیا اور دیہی آمدن بڑھانے کے لیے مائیکرو سطح پر اقدامات تجویز کیے۔
اس موقع پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عوامی سہولت مراکز قائم کرنے اور مقامی کان کنوں کو چھوٹے پیمانے کی مشینری فراہم کرنے کی تجاویز دی گئیں اور فنی تربیت میں توسیع، ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر زور دیا گیا۔
اس کے علاوہ کولڈ اسٹوریج، سلاٹر ہاؤسز اور گوداموں، خواتین کی ترقی کے لیے ضلع سطح پر کمپلیکسز قائم کرنے کی تجاویز کے ساتھ ایس ایم ایز کو نرم قرضوں کی فراہمی کی سفارش کی گئی۔
وزیر تجارت نے مجوزہ منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
مزیدپڑھیں:بھارت کے پاس ہمارے خلاف کوئی شواہد ہیں تو سامنے لائے ، خواجہ آصف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بلوچستان کے کی ترقی کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتاجان موولاموف نے پیر کووزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔وزات خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترکمانستان جیسے برادر ملک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اعلیٰ سطحی وزارتی دورے ہوئے ہیں۔اتاجان موولاموف نے پاکستان کو ترکمانستان کا تجارت و سرمایہ کاری کا ایک اہم شراکت دار اور دو طرفہ و بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک کلیدی راہداری قرار دیتے ہوئے اس شراکت داری کو ترکمانستان کی خصوصی ترجیح قرار دیا۔(جاری ہے)
ملاقات میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور تعمیرات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ جات اور تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔ترکمانستان کے وزیر برائے خزانہ و معیشت مامّتگُلی آستاناگُلوف کی جانب سے سفیر اتاجان موولاموف نے سینیٹر محمد اورنگزیب کو ترکمانستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ فورم وسط ستمبر میں اشک آباد میں منعقد ہوگا اور یہ تقریب ترکمانستان کی آزادی کی 34ویں سالگرہ کی تقریبات کے ساتھ منسلک ہوگی۔