آپریشن سندور تندور بن چکا، بھارت کیخلاف آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
آپریشن سندور تندور بن چکا، بھارت کیخلاف آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آپریشن سندورتندور بن چکا ہے، مودی سرکار کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا، 10مئی کو بھی نواز شریف نے وزیراعظم کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ڈی جی پی آر میں وزیر زراعت سید عاشق کرمانی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے کامیاب اختتام پر وزیراعظم کی ہدایت پر یوم تشکر منایا گیا جبکہ وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے تمام اسکولوں میں اسمبلی کے دوران اس دن کو خراج تحسین کے طور پر منانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
عظمی بخاری نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب خود زخمیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ تشریف لے گئیں اور شہدا کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت میں جامِ شہادت نوش کیا۔عظمی بخاری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو شکست خوردہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ “مودی صاحب فلموں کی طرح سمجھ رہے تھے کہ پاکستان کو ہرا لیں گے،لیکن یہ جنگ حقیقت تھی، کوئی فلمی سین نہیں۔
انہوں نے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ پروپیگنڈا پھیلانے کے بجائے حقائق کا سامنا کریں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب جلد شہدا کے لواحقین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کریں گی۔ہم اپنی سر زمین اور شہدا پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔عظمی بخاری نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صرف ایک لیڈر نہیں بلکہ ایک وژنری ہیں، دس مئی کو بھی انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری،بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری،بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پر کارروائی کا حکم سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں... آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والے افراد اور شعبوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا حکم
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بقیہ میچز کا وزیر اعلی نے بھارتی نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
مریم نواز کسی کے سا منے امداد کیلیے ہا تھ نہیں پھیلائے گی ،عظمیٰ بخاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا جس کو دیکھو وہ منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے۔ جنہیں اپنے صوبے کی خبر نہیں، ان کے ہاں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بدانتظامی روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے صوبے کی خبر نہیں اور پنجاب پر تنقید کرنے چلے ہیں ۔ مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہا ہے کہ جس کو دیکھو وہ منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے۔ جنہیں اپنے صوبے کی خبر نہیں، ان کے
ہاں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بدانتظامی روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خود ہر متاثرہ شخص کے پاس جا کر مدد فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک خوددار لیڈر کی بیٹی ہیں، وہ کسی کے سامنے مدد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلائیں گی، جنہیں چندے اور امداد کھانے کی عادت ہو، وہی دوسروں کو بھی اسی کا درس دیتے ہیں۔