آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے صلاۃ الشکر ، ننھے عثمان عقیل کا بطور کیپٹن پاک فوج کے ساتھ ایک دن
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی ۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔ نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی نے جنگ کے موقع پر ہمہ وقت تیار فوجی جوانوں کہ پاس گئے اور انکو خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے شیر دل جوانوں پر فخر کرتی ہے اور یہ اپنی قوم کے سر کا تاج ہیں۔ اس موقع پر جنگی طور پر ہمہ وقت تیار فوجی دستوں نے کور کمانڈر کی آمد پر پاکستان کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے۔ کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح پر تمام افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی اور جنگ کے دوران تیاریوں اور انکے جوش کو سراہا اور کہا کہ ہمیں ہر دم تیار رہنا ہے۔ کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران زخمی ہونے والے جوان کی عیادت بھی کی۔ کور کمانڈر نے بلند حوصلہ اور دشمن کے خلاف بہادری کے ساتھ صف آرا ہونے پر پاک آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے شہداء و غازیان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج ہر لمحہ دشمن پر نظر رکھے ہوئی ہیں اور کسی بھی قسم کے مس ایڈوینچر کی صورت میں فوری منہ توڑ جواب دیا جائے۔
برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل غلط سزا کاٹنے والے زندہ قیدی کو بے گناہ قرار دے دیا گیا
بعد ازاں کور کمانڈر نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہشمند ننھے عثمان عقیل سے ملاقات کی اور پاک فوج میں ایک دن کیلئے بطور افسر بننے کی خواہش پر اسکو مبارکباد دی اور تحائف پیش کئے۔ عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ ننھے معصوم نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواھش پورا کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدوع کیا۔ انہوں نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کی۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارہ۔ ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیاروں کا فائر کروایا گیا۔ عثمان عقیل کو پاک فوج کی ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی ۔ اس موقع پر ننھے عثمان عقیل کا کہنا تھا کہ آج پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہو گئی۔ اسکا مزید کہنا تھا کہ میں کور کمانڈر کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ ننھے عثمان عقیل نے مزید کہا کہ پاک فوج نے جسطرح آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو دھول چٹائی اسکی مثال نہیں ملتی اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر دم دشمن سے مقابلے کیلئے تیار ہے۔
بھارت کے نا پاک عزائم سامنے آنے کا سلسلہ جاری، پاکستان مخالف ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان المرصوص کور کمانڈر کراچی ننھے عثمان عقیل کور کمانڈر نے پاک فوج میں پاک فوج کے کے ساتھ اور پاک نے پاک
پڑھیں:
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر جشن کا سماں
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کے اسکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا۔
پنجاب کے تعلیمی ادارو ں میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر جشن کا سماں ہے، ننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا، طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے، طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
طلبہ نے دشمن سے مصنوعی جنگ جیتنے پر پیس پریڈ کرکے فتح کا جشن منایا، ننھے طلبہ نے سرحدی گاؤں کے کچے گھروں کے ماڈل بھی بنائے، طلبہ نے پاک فوج کی کامیابیوں کا تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا۔
پتوکی کے گرلز اسکول کی طالبات نے مارچ کیا اور نعرے لگا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، طلبہ نے پینٹنگ اور پوسٹر بنا کر پاک دھرتی سے محبت کا اظہار کیا، اسکولوں میں جنگ کے علامتی سائرن بجائے گئے، بچوں نے قومی ترانے اور نغمے پیش کئے۔
آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے پوسٹر اور ڈرائنگ کے مقابلے بھی ہوئے، ننھے بچوں نے پراثر نغمے اور نظمیں بھی پیش کیں ، ننھے طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ اور سپاہیوں کو محبت بھرے خط لکھے۔
اسکول اسمبلی کے دوران بچوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور گرمجوشی سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا، ننھی طالبات نے پاک دھرتی کی حفاظت کا عزم کرتے ہوئے ٹینکوں کے ماڈل بھی بنائے۔