وزیرِ اعظم کا ترک صدر کی پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان—فائل فوٹوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا خیر مقدم کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ دیرینہ، آزمودہ اور برادرانہ تعلقات پر پاکستان کو فخر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر نئے چیلنج کے ساتھ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، صدر اردوان کی جنوبی ایشیاء میں امن کے فروغ کے لیے کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں شاندار باب کا اضافہ ہوا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترک صدر کا تعمیری کردار اور مشترکہ کاوشیں امن کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مل کر روشن اور خوش حال مستقبل کی تعمیر کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات خطے کے امن و ترقی کے ضامن ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف شہباز شریف نے اور ترک
پڑھیں:
وزیر اعظم کی مری میں نواز شریف سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
اویس کیانی : وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات، پارٹی امور اور وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں ۔