محکمہ موسمیات کی گرمی کی لہر کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کے روز ہوا کا زیادہ دبا ﺅ ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہوگا،15 سے 20 مئی تک سندھ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت بڑھے گا اس کے علاوہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرات 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے،وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے.
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم کوہستان اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی لاہورمیں موسم کے تیور بدلنے لگے،محکمہ موسمیات کی جانب سے رجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے،جبکہ احساس بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر جائے گاماہرین کا کہنا ہے کہ شہری دھوپ سے بچیں ، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں .
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں موسم گرم اور خشک محکمہ موسمیات کا امکان ہے علاقوں میں اضلاع میں کے بیشتر
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔