گورنر سندھ نے سندھ اسمبلی کااجلاس ( کل)طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس 16 مئی بروز جمعہ کو دوپہر 3 بجے منعقد ہوگا۔ گورنر سندھ نے آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت اجلاس طلب کیا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں نے ملک کا دفاع کیا، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، گورنر سندھ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک 9 مئی وہ تھا جس نے بیرونی سازش کرنے کی کوشش کی، آج 9 مئی اور 10 مئی کو قوم کو ایک کردیا ہے اور 28 مئی یوم تکبیر آنے والا ہے لہذا مئی کے مہینے میں کوئی بھی ہماری افواج سے پنگا نہ لے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالادستی قائم کی ہے اور اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی فتح پر سمندر پار پاکستانی خوشیاں منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالادستی قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، بھارت سے اب برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بلوچستان میں دہشت گرد بی ایل اے ہماری فورس کو دیکھ لے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نعرہ تکبیر جب بلند ہوتا ہے تو جذبہ بڑھ جاتا ہے، ہمارا جذبہ حب الوطنی بڑا گرما دینے والا ہے، 1965ء کے بعد اب یہ موقع ملا جس میں اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں نے ملک کا دفاع کیا اور ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، ہماری افواج مضبوط اور توانا ہیں، آج اظہار تشکر کی تقریب میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت اپنی جنگ ہار چکا ہے اور پاکستان اپنی جنگ جیت چکا ہے، ہمارے سپہ سالار کی قیادت نے افواج کے جوانوں کو ہمت اور حوصلہ دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایک 9 مئی وہ تھا جس نے بیرونی سازش کرنے کی کوشش کی، آج 9 مئی اور 10 مئی کو قوم کو ایک کردیا ہے اور 28 مئی یوم تکبیر آنے والا ہے لہذا مئی کے مہینے میں کوئی بھی ہماری افواج سے پنگا نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک افواج پاکستان کی وجہ سے محفوظ ہے، افواج پاکستان پر انگلیاں اٹھانے والوں کی انگلیاں جھک گئی ہیں، آئندہ آنے والے دنوں میں عوام پاکستان کو قرض کی زنجیر سے نجات دلائیں گے۔