باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ ہوا ہے،مرکزی گھر کا گیٹ تباہ ہو گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق دھماکے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایم این اے گھر پر موجود نہیں تھے۔دھماکے کے بعد ایم این اے مبارک زیب نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے گھر کے مین گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،ان بزدلانہ کارروائیوں سے میری حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ انشا اللہ اپنے شہید بھائی کے ویژن کو جاری رکھوں گا۔

  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنے والے لوگ گمراہ ہیں: پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف بات کرنے والے لوگ گمراہ ہیں۔

27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس دوران پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا جارہا ہے۔

راجا پرویز اشرف نے کہاکہ آپ جیسے ساتھی ہوں تو دشمن کی ضرورت نہیں، آپ نے عمران خان کو اندر کرا دیا، حالانکہ وہ غیر سیاسی آدمی تھا۔

انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر آپ گالی دیں گے تو آپ کو جواب بھی ویسا ہی ملے گا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایوان کو یرغمال بنا لیں گے تو یہ ممکن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پرویز اشرف پی ٹی آئی سید عاصم منیر فیلڈ مارشل قومی اسمبلی اجلاس

متعلقہ مضامین

  • چلاس، 6 گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئیں، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ
  • اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکہ، حملہ آور باجوڑ کا رہائشی نکلا
  • عامر رشید کبھی کشمیر سے باہر گیا ہی نہیں، دہلی کار دھماکہ کیساتھ اسکا کوئی تعلق نہیں، اہل خانہ
  • اسلام آباد کچہری دھماکہ،سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی
  • وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 خوارجیوں کیخلاف آپریشن جاری
  • سینٹ 27ویں ترمیم منظور : اپوزیشن کا ہنگامہ ، واک آئو ٹ کا پیاں بھاڑدیں : قومی اسمبلی میں آج ہیش ہوگی 
  • منگھوپیر کی مرکزی سڑک 25 سال سے تباہ حال،شہری پریشان،میئر کراچی لاتعلق
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
  • نئی دہلی ،میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ
  • فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنے والے لوگ گمراہ ہیں: پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج