اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش اور مرمت نہ ہونے پر پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش اور مرمت نہ ہونے پر پھٹ پڑے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عامر ڈوگر نے کہا کہ سی ڈی اے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ہے۔
شازیہ ثوبیہ سومرو نے کہا کہ صفائی سمیت دیگر مسائل حل نہیں کیے جاتے۔
یہ بھی پڑھیے پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش کیلئے11کروڑ کے ٹینڈر جاریڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، پارلیمنٹ لاجز کے مسائل کے حل کے لیے نئے ٹینڈرز جاری ہوں گے۔
غلام مصطفیٰ شاہ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز کو معطل کیا ہے۔
نوید قمر نے کہا کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو رفع دفع کرنے کے بجائے سی ڈی اے کو رفع دفع کر دیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سی ڈی اے نے 5 سال میں پارلیمنٹ لاجز کی دیکھ بھال پر 90 کروڑ سے زائد خرچ کیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ لاجز نے کہا کہ سی ڈی اے
پڑھیں:
پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث
اسلام آباد:پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان میں وسیع تیل کے ذخائر کے حوالے بیان کی حقیقت کیا ہے؟۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ہمیں پاکستان میں ذخائر کا بتا رہے ہیں، حکومت پاکستان کیوں نہیں بتارہی ہے؟۔
وزیر مملکت پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیا کہ پاکستان نے حال ہی میں کویت، ترکی سمیت متعدد تیل کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کی اجازت دی ہے۔ تیل کے ذخائر موجود ہیں مگر ابھی تیل کمپنیوں کی تلاش کا کام شروع کرلیں، اس کے بعد درست بتاسکیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سوئی گیس سے بڑے 3 گیس فیلڈ دریافت ہوئے ہیں ۔ حیدرآباد میں تیل و گیس کی تلاش کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔ چین اور امریکا کے پاس وہ ٹیکنالوجی ہے جو تیل و گیس کی موجودگی جلد بتادیتی ہے۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پوچھا کہ حکومت بتائے کہ ٹرمپ کہہ رہا ہے کہ ایک دن پاکستان بھارت کو تیل برآمد کرسکتا ہے۔ ہمارے وزیر کہہ رہے ہیں کہ ابھی پتا چلے گا کہ پاکستان کے پاس تیل و گیس کے کیا ذخائر ہیں۔ کیا امریکی صدر بھارت کو کچھ منوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے ایسے ٹوئٹ کررہے ہیں؟۔
پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکا کے علاوہ بھی کچھ دیگر ممالک کو تیل کی تلاش کے مواقع دیے جائیں گے؟، جس پر وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ مختلف تیل کمپنیوں کو مواقع دیے جائیں گے۔