پاکستان نے بھارت کو سیزفائر کے بدلے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ، امریکہ کی بلواسطہ تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پاکستان نے بھارت کو سیزفائر کے بدلے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ، امریکہ کی بلواسطہ تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے بالواسطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کے ساتھ سیزفائر کے معاہدے کے لیے کسی قسم کا کوئی وعدہ یا یقین دہانی نہیں کرائی۔ یہ سیزفائر اس وقت طے پایا جب پاکستان نے بھارتی فضائی اڈوں پر حملے کے جواب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔
محکمہ خارجہ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے لیے دبا ڈال رہا ہے اور اس کوشش کو جاری رکھے گا۔13 مئی کو پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سیزفائر کا خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے رہنماں کو امن کے راستے کا انتخاب کرنے پر سراہتا ہے۔ تاہم انہوں نے پاکستانی قیادت کی جانب سے دہشت گردی کے نیٹ ورکس ختم کرنے کی کسی بھی ممکنہ یقین دہانی پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ایک بھارتی صحافی کے سوال پر کہ آیا پاکستان نے دہشت گردی کے ڈھانچے کے خاتمے کے لیے کوئی یقین دہانی کرائی ہے؟ پگٹ نے جواب دیا: میں نجی سفارتی بات چیت پر بات نہیں کروں گا۔
انہوں نے امن کی حوصلہ افزائی پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائر کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ اختیار کرنے پر سراہتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ بھارت کی جانب سے ثالثی قبول کرنے سے سے انکار کے باوجود کیا امریکہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے لیے ایک ساتھ کیسے لا سکتا ہے تو انہوں نے کہا: میں اس پر قیاس آرائی نہیں کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست رابطے کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کی قیادت کو دانائی اور بردباری دکھانے پر سراہتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئیں سزاوں کو درست قرار دیدیا پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئیں سزاوں کو درست قرار دیدیا اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین وآرائش اور مرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر رینجرزاہلکاروں کو کچلنے کا کیس، ہاشم عباسی پر فرد جرم 21مئی کوعائد ہوگیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان نے یقین دہانی
پڑھیں:
’جنگ کوئی رومانوی چیز یا بالی ووڈ فلم نہیں‘ سابق انڈین آرمی چیف کا سیزفائر پر سوال اٹھانے والوں کو جواب
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ منوج نروانے نے سیزفائر پر سوال اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کوئی رومانوی چیز یا بالی ووڈ فلم نہیں ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارتی شہر پونے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے حکم ہوا تو میں محاذ پر ضرور جاؤں گا لیکن سفارتکاری میری پہلی ترجیح ہوگی کیوں کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے، جنگ یا تشدد آخری چیز ہونی چاہیئے جس کا ہمیں سہارا لینا چاہیئے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، جنگ کوئی کوئی رومانوی چیز نہیں ہے، یہ آپ کی کوئی بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سرحدی علاقوں میں رہنے والے وہ تمام لوگ بشمول بچے صدمے کا شکار ہیں جنہیں گولہ باری سے بچنے کے لیے راتوں کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنا پڑتا ہے۔
جنرل ریٹائرڈ منوج نروانے کا کہنا ہے کہ اگرچہ نادان لوگ ہمیں جنگ پر مجبور کریں گے، ہمیں اس پر خوش نہیں ہونا چاہیئے، اب بھی لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ہم مکمل جنگ کے لیے کیوں نہیں گئے؟ ایک فوجی کے طور پر اگر مجھے حکم دیا گیا تو میں جنگ پر جاؤں گا لیکن یہ میری پہلی ترجیح نہیں ہوگی، پہلی ترجیح سفارت کاری اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگی تاکہ بات مسلح تصادم تک نہ پہنچے۔
اسی طرح بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل پی آر شنکر کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں ان سے لڑنا آسان نہیں، اب پتا چل گیا ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کیا کمزوریاں ہیں، جنگ ایک دو طرفہ عمل ہے، بھارت نے چینی ہتھیاروں کے خلاف پاکستان سے لڑائی کی جو انہیں چینیوں سے بہتر چلاتے ہیں اور یہ بات نظرانداز نہیں کی جا سکتی، چینی جنگی میدان میں اپنے ہتھیار مؤثر طریقے سے نہیں چلا سکتے اور اسی لیے میں چینیوں کے مقابلے پاکستانیوں سے لڑنے سے گریز کروں گا کیوں کہ پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں۔
مزیدپڑھیں:قطر کا امریکہ کو تاریخ کا مہنگا ترین تحفہ دینے کا فیصلہ ،ٹرمپ نے تصدیق بھی کر دی