اسلام آباد(طارق محمودسمیر)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے شکست کے بعدلگائے گئے بے بنیادالزامات اوراپنی ناکامی کو کامیابی ظاہرکرنے کی کوششیں
جاری ہیں ،بھارتی عوام کو دھوکہ دینے اوراپنے اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے پاکستان سے عبرت ناک شکست کوچھپانے کی کوششیں جاری ہیںاورانہوں نے اپنے ایک خطاب میں پاکستان پربے بنیادالزامات عائد کئے اورپاکستان کے دفترخارجہ نے ان الزامات کو سختی سے مستردکردیاہے،بہرحال ایک حقیقت تو واضح ہوچکی ہیکہ پاکستان کی فوج اورفضائیہ نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کرلی ہیاوردنیابھرمیںاسے تسلیم کیاگیاہے،اب تو بھارتی فوجی ترجمان بھی یہ مان رہے ہیں کہ رافیل طیارے گریہیں،پاکستانی پائلٹس کی مہارت اورچینی ٹیکنالوجی کو دنیابھرمیں شہرت مل چکی ہے،پاکستانی پارلیمنٹ نے نریندرمودی کو سرینڈرمودی کاخطاب دے دیاہے،اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے رہنماعبدالقادرپٹیل نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہاہے کہ اب اس کا نام نریندرنہیں سرینڈرمودی ہے اور اس نام اسے لکھااورپکاراجاناچاہئے،دوسری جانب ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اورشہبازشریف نے پاکستان کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ اداکیاہے،ترک صدرنے کہاہے کہ ان کاملک مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑاہیتاہم اب دونوں ممالک کو چاہئے کہ متنازعہ امورمذاکرات کے ذریعے حل کریں،بہت خوش آئندبات ہے کہ پاکستان پرجب بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تواس پر ترکی نے صرف زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طورپر مدد کی ،نہ صرف سفارتی محاذ پر بھرپورمدد کی بلکہ اپنابحری بیڑہ بھی یکجہتی کے اظہارکے لئے کراچی بھجوایا،ترکی کے اس اقدام پر بھارت تلملااٹھااوربھارتی میڈیانے خوب پروپیگنڈا کیا،پاکستان اورترکی ہمیشہ ایک دوسرے کے قریبی دوست رہے ہیں چاہے وہ خلافت عثمانیہ کا زمانہ ہویا1947کے بعد قونیہ شہرمیں ترکی کے صوفی بزرگ شاعرحضرت مولانارومی کے مزارکے قریب شاعرمشرق حضرت علامہ اقبال کی ایک علامتی قبربھی بنائی گئی ہیاورترکیہ کے عوام علامہ اقبال کی شاعری سے بہت متاثرہیں،جب خلافت عثمانیہ کے خلاف غیرمسلم قوتیں جنگ کررہی تھیں تو برصغیرپاک وہندسے بڑی تعدادمیں مسلمان جہاد کے لئے بھی گئے تھے جسے ترکیہ کے عوام آج تک یاکرتے ہیں اور یہ واقعہ ان کے نصاب میں شامل ہے،علاوہ ازیں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں علیمہ خان اور دیگررہنماوں نے ملاقات کی اس موقع پر عمران خان نے ایک بارپھراس خدشے کااظہارکیاہیکہ مودی کو اپنی شکست پر غصہ ہے اوروہ پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کرے گاایسے مواقع پر قومی اتحاد کامظاہرہ ضروری ہے،اسی اثناء میں ایک سینئرصحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم انکشاف کیاہیکہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگ کی صورتحال میں جب حکومت نے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا پیغام بھیجاتوعمران خان نے اس موقع کوضائع کردیااوراے پی سی میں پی ٹی آئی قیادت کو شرکت سے روک دیااس طرح انہوں نے ایک بارپھرانہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کا موقع ضائع کردیاہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان نے  نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بیان جارحیت کا جواز پیش کرنے کیلئے گمراہ کن داستانیں گھڑنے کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان غلط معلومات، سیاسی موقع پرستی، عالمی قانون کی صریحاً بے توقیری ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہبھارتی اقدامات نے جارحیت کی ایک خطرناک مثال قائم کی، بھارت پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے گیا، مایوسی میں جنگ بندی کے خواہاں ملک کے طور پر پاکستان کی تصویر کشی جھوٹ ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے جس کی براہ راست سرپرستی بھارت کررہا ہے، دہشتگردی کی لعنت کی وجہ سے ہم نے بہت نقصان اُٹھایا، دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں ہماری خدمات اور قربانیاں سب جانتے ہیں۔
شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کو ثبوت کے بغیر پاکستان سے جوڑا گیا، پاکستان نے کبھی امن کوکمزوری نہیں سمجھا، پاکستان پر حملے کا ہر بار بھرپور اورمؤثر جواب دیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقائی امن، استحکام کیلئے عالمی کوششیں کی جارہی ہیں، پاکستان مفاہمت، کشیدگی میں کمی، علاقائی استحکام کے ضروری اقدامات کیلئے پرعزم ہے۔ یہ جنگ بندی کئی دوست ممالک کی سہولت کاری کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ تنازع جموں وکشمیر کے پرامن حل کی حمایت کی، مسئلہ کشمیر کا حل یواین قراردادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • مودی کا بیان جھوٹا ‘ اشتعال انگیزعالمی برادری نوٹس لے ‘ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینگے : دفتر خارجہ 
  • پاکستان نے نرنیدرا مودی کے اشتعال انگیز، جھوٹے بیانات کو مسترد کردیا
  • پاکستان نے  نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کردیا،بیانات عالمی قانون کی صریحا بے توقیری قرار
  • بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری 
  • بھارت عالمی طور پر شرمندگی کے باوجود باز نہ آیا ؛ جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری
  • بھارت کی جانب سے پاکستان پر ڈرونز کی خلاف ورزی کے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری
  • آپریشن سندور ’بھارت ماتا‘ کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی کا بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل
  • شکست خوردہ مودی کا بھارتی قوم سے مایوس کن خطاب؛ بوکھلاہٹ صاف ظاہر تھی