بھارت اس وقت پوری دنیا میں آئسولیشن میں ہے اسے تاریخی شکست نصیب ہوئی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کو بنیاد بنا کر پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہو کر اپنی تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے آج بھی حیدرآباد میں ایک ریلی ہو رہی ہے، کل بھی حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ فٹ پر دہشت گردی سے مقابلہ کر رہا تھا دہشت گردی سے پاکستان نبرد آزما تھا اس کا فائدہ بھارت کو ہو رہا تھا، بھارت اور دہشت گرد تنظیمیں ممکنہ طور پر مشترکہ مفادات رکھتی ہیں جو مغربی ممالک کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو کمزور کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے میں فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔
دہشت گرد بھارت نے دہشت گردی کو بنیاد بنا کر پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، بھارت اس وقت پوری دنیا میں آئسولیشن میں ہے، بھارت کو تاریخی شکست نصیب ہوئی، وہ بھی بھارت کے لئے ایک تاریخی سبق ہے پاکستان کی مسلح افواج، خاص طور پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے پاکستان پر جنگ مسلط کی، مودی کا طویل المدتی جنگ کا خواہاں تھا جس سے وہ اپنے آپ کو ایشین ٹائیگر ثابت کرنا چاہ رہا تھا، لیکن اس کو ناکامی نصیب ہوئی، پاکستان نے واضح طور پر کہا تھا کہ شروعات کروگے تو اختتام ہم کریں گے، پھر ٹارگٹ اور وقت ہماری مرضی کا ہوگا اور پاکستان نے وہ کر دکھایا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مودی کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ وہ ایسے واقعات کو انصاف فراہم کرنے یا داخلی احتساب کے عمل پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتا ہے، ہم ایک پُرامن قوم ہیں، اور صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اصل فائدہ اٹھانے والا ملک ہے، نائن الیون کے بعد، حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے سے سب سے زیادہ فائدہ بھارت نے اٹھایا ہے، پہلگام واقعے کے بعد اس نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، اور بالاکوٹ کے بعد اس نے آرٹیکل 370 اور 35A ختم کر دیے۔ بھارت نے کشمیریوں کو ان کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کے باوجود نظرانداز اور پس پشت ڈالا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام ہمسایہ ممالک بھارت سے ناخوش اور بے چین ہیں۔ خواہ چین ہو، بنگلادیش ہو، یا نیپال ہو کوئی بھی بھارت سے خوش نہیں ہے اس پوری ایپی سوڈ میں جس طریقے سے پاکستان کا کیس ہمارے میڈیا ہاؤسز نے لڑا اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کو کسی عہدے کی ضرورت نہیں، انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنگ میں کامیابی کا سب سے بڑا کریڈٹ ہمارے شاہینوں کا جاتا ہے، جس بہادری سے ہمارے شاہینوں نے بھارت کا نقشہ تبدیل کیا اور واپس آئے، وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے اتحاد کی وجہ سے بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، ہمارے اتحاد کی وجہ سے بھارت اندرونی انتشار کا شکار ہے، ایک شخص نے جنگی جنون میں آکر پورے ایشیا کے لوگوں کی زندگیوں کو دائو پر لگایا، یہ محض جنگی جرم نہیں اس سے کہیں آگے ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلگام کا بہانہ بنا کر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا گیا، پہلگام بہانہ تھا سندھ طاس معاہدہ نشانہ تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے کہا انہوں نے کہا کہ میمن نے کہا کہ پاکستان نے بھارت نے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا بلاول سے متعلق بیان نامناسب ہے، شرجیل میمن
کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول نے بی آئی ایس پی والی بات بھی پنجاب حکومت سے نہیں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہی تھی، ہم وفاق سے بات کرتے ہیں تو پنجاب کو اعتراض ہوتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کو مدد فراہم کررہی ہے اور گندم کے کسانوں کو سپورٹ کررہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کو سپورٹ کیا، کل بلاول نے انقلابی پالیسی کا اعلان کیا ان کی پالیسی سے کسان خوشحال ہوگا۔
انہوں ںے کہا کہ 25 ایکڑ تک کے کاشت کاروں کو کھاد اور بیج دیا جارہا ہے، 25 ایکڑ سے کم زمین والے کسان کو ہر ایکڑ کے عوض کھاد دی جائے گی، 4 لاکھ 4 ہزار 408 کسانوں کو پیکیج ملے گا، اس پیکیج سے 22 لاکھ ایکڑ زمین آباد ہوگی کسی کمپنی نے کھاد بلیک کی تو اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2008ء سے قبل پاکستان گندم درآمد کرتا تھا اور اس کے بعد برآمد کرنے لگا، گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ ضائع ہوگا، صدر زرداری نے گندم کے لیے مربوط پالیسی بنائی، وفاقی حکومت کو سبسڈی کے لیے آئی ایم ایف سے بات کرنی چاہیے کیوں کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے سبب گندم کی امدادی قیمت بند کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گزشتہ روز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بلاول کی باتیں پنجاب کو عجیب لگتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا خوددار آدمی امداد کی اپیل کیسے کرسکتا ہے؟ عالمی اداروں سے مدد کی اپیل بلاول کی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب کے ریمارکس نامناسب نہیں تھے، اپیل کرنے والا کیا خود دار نہیں؟ ایسا کہنا غلط ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیلاب پر سیاست نہیں کررہی، جب بھی بلاول وزیراعظم کی تعریف کرتے ہیں پنجاب حکومت کو تکلیف ہوتی ہے، بلاول نے بی آئی ایس پی والی بات بھی پنجاب حکومت سے نہیں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہی تھی، ہم وفاقی حکومت سے بات کرتے ہیں تو پنجاب حکومت کو اعتراض ہوتا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ مریم نواز میری بہنوں جیسی ہیں مگر جب بات کریں تو سیاسی طریقے سے بات کریں، خود داری یا ایمان داری کا سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت سے نہیں لینا، پیپلز پارٹی نے سیلاب متاثرین کی خدمت کرتے ہوئے ٹک ٹاک نہیں بنوائے۔