—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

جج منظر علی گل نے سماعت کی، جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے اور کہا کہ پولیس کو 9 مئی کے واقعے کے 727 دن بعد پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا یاد آیا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پولیس کے ٹیسٹ کروانے کی درخواست سے قبل 21 کیسز میں ضمانت بھی ہو چکی۔

انہوں نے کہا کہ جن بیانات پر بانی کے وائس میچ ٹیسٹ کی درخواست دی گئی ان بیانات کو لاہور ہائی کورٹ قانونی قرار دے چکی ہے۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت کے حکم کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی نے جیل میں اپنے وکیل کے بغیر ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا، بانیٔ پی ٹی آئی کا وائس میچ ٹیسٹ کروانا قانونی تقاضہ ہے۔ 

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچ ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پولی گرافک پی ٹی آئی کہا کہ

پڑھیں:

بینک فراڈ کیس؛ اداکارہ نادیہ حسین اور عاطف خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

کراچی:

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیششن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت اور اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیششن جج جنوبی کی عدالت میں 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے کی سماعت کی جہاں اداکارہ نادیہ حسین، فیصل اور امتیاز عدالت میں پیش ہوئے اور تینوں ملزم عبوری ضمانت پر ہیں۔

عدالت نے نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت اور اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ جلد سنایا جائے گا۔

ملزم امتیاز کے وکیل نے سماعت کے دوران اپنے دلائل میں کہا کہ یہ مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے، ملزم امتیاز پرجعلی چیک جاری کرنے کا الزام جھوٹا ہے، جو چیک آئے یا جاری کیے اسکی انٹریاں موجود ہیں۔

انہوں ے کہا کہ امتیاز نے ای میلز بھی کیں اور تمام ریکارڈ بھی فراہم کردیا تاہم عدالت نے ملزم فیصل اور امتیاز کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی سی عدالت لاہور: پولیس کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت
  • عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیدی
  • عمران خان کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بینک فراڈ کیس؛ اداکارہ نادیہ حسین اور عاطف خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • بانی پی ٹی آئی کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ، فیصلہ محفوظ
  • عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مسترد
  • بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مسترد