پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر نبیل قریشی سے مداحوں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشن’ بنیان مرصوص‘ پر فلم بنانے کی اپیل کر دی۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی جارحیت اور مودی حکومت کے جنگی جنون کے خاتمے کیلئے پاکستانی فوج کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے چرچے ہیں۔

حتیٰ کہ اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈائریکٹر نبیل قریشی سے اس آپریشن پر فلم بنانے اور ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے کردار کو مرکزی حیثیت دیے جانے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا ہے۔

نبیل قریشی سے ایکس پر ایک صارف کی جانب سے آپریشن ‘بنیان مرصوص‘ کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم بنانے کا مطالبہ کیا گیا، ٹوئٹ میں تجویز دی گئی کہ پاکستانی اداکار فواد خان کو ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار دیا جائے کیونکہ دونوں میں کافی مشابہت ہے۔اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے نبیل قریشی نے بھی فلم بنانے کے ارادے کا اظہار کیا اور اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

بعد ازاں ایک صارف نے نبیل قریشی کو مشورہ دیا کہ چونکہ فوادخان بھارتی انڈسٹری کا حصہ رہ چکے ہیں لہٰذا وہ ائیر مارشل اورنگزیب احمد کے کردار کیلئے صحیح انتخاب نہیں، اس کے برعکس پاکستان انڈسٹری سے مخلص اداکاروں کو اس فلم کا حصہ بنایا جائے۔سوشل میڈیا پر جاری بحث کے دوران مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے مختلف اداکاروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ائیر مارشل اورنگزیب احمد کے کردار کیلئے رائے بھی طلب کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ائیربیس، پٹھان کوٹ ائیربیس اور سرسہ ائیربیس کے علاوہ سورت گڑھ ائیرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا تھا۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد
بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر جب فضائی حملہ کیا گیا تو پاکستان نے بروقت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جس میں جدید طرز کا فرانسیسی جنگی طیارہ بھی شامل تھا۔

طیاروں کے گرنے کی خبر جوں ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں پوری قوم پاک افواج کے گُن گانے لگی تھی بالخصوص توجہ کا مرکز ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد رہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا نبیل قریشی کی جانب سے فلم بنانے کے کردار

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار