2025-06-29@06:30:11 GMT
تلاش کی گنتی: 3500

«فلم بنانے»:

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کواسرائیل پرحملےکی منصوبہ بندی او راس آپریشن میں شریک حماس کے اہم لیڈروں میں سے ایک کو مار دیا گیا ہے۔ حقام محمد عیسی العیسی کو صابرہ کے نواحی علاقے میں شہید کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق العیسی کو حماس کے بانیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا تھا اور وہ حماس کے جنگجو ونگ کے سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ رہے تھے۔ غزہ میں ہفتہ کو اسرائیلی فوج کی مختلف کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 72 ہوگئی۔ اسرائیلی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کو جان بوجھ کر ان غیر مسلح فلسطینیوں پر گولیاں برسانے کے احکامات دیے گئے ہیں جو امداد لینے کے لیے...
    ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ کے مجوزہ اقتصادی بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بل ’بِگ، بیوٹی فل بل‘ کہلانے کے باوجود نہ صرف ملازمتیں ختم کرے گا بلکہ اسے ایک ’مکمل طور پر پاگل پن اور تباہ کن‘ اقدام قرار دیا۔ The latest Senate draft bill will destroy millions of jobs in America and cause immense strategic harm to our country! Utterly insane and destructive. It gives handouts to industries of the past while severely damaging industries of the future. https://t.co/TZ9w1g7zHF — Elon Musk (@elonmusk) June 28, 2025 انٹرنیشنل میڈیا...
    لفٹ کا دروازہ کھلا تو وہ سامنے کھڑی تھی، صرف وہ۔ میدے جیسی رنگت، چھوٹی مگر جگمگاتی آنکھیں، متوازن خدوخال پر گالوں کے بھنور نمایاں تھے۔ جینز پر پھولدار قمیض پہنے، دو چوٹیاں کندھوں پر جھول رہی تھیں۔ میں بنا کچھ کہے لفٹ میں داخل ہوگئی، اب ہم فقط دو لوگ تھے۔ ’پاکستانی ہو؟‘ میں نے انگریزی میں پوچھا۔ ’نوپ! فرام انڈیا‘، اس نے ٹھیٹ انگریزی اسٹائل میں جواب دیا۔ ’کیا ہندی بول سکتی ہو؟‘ ’یس، ایون اردو ٹو۔‘ اور واقعی اس کی اردو صاف و شستہ تھی، بس ’ز‘ کی جگہ ’ج‘ بولتی تھی جو میرے لیے دلچسپ تھا، کیونکہ پنجابی بولنے والوں میں یہ عادت عام نہیں ہوتی ہے۔ کچھ ہی دنوں بعد یہ عقدہ بھی کھل گیا...
    ‘فلسطین کو آزاد کرو’ برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز لندن: برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔ گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ Kneecap نے کانسرٹ کے دوران فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگا دیے۔ نی کیپ بینڈ کے رکن مو شارا نے کہا ہے کہ وہ اپنی آمدنی میں کمی پر تیار ہے، مگر تاریخ کی درُست سمت میں رہنا چاہتا ہے، ہم آواز بلند کریں گے تو فلسطین کے معاملے پر دوسرے میوزک گروپ بھی آواز بلند کریں...
    اسٹاک ہوم میں احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے قاتل نیتن یاہو غزہ سے نکلو کے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوئیڈن میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ اسٹاک ہوم میں احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے قاتل نیتن یاہو غزہ سے نکلو کے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ میں جنگ بندی کوششیں ناکام ہو گئیں، اسرائیلی حملے تھم نہ سکے، 24گھنٹے میں مزید81 فلسطینی شہید اور 422 زخمیہو گئے۔ صیہونی فوج کی امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر فائرنگ اور بارودی حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے بے گھر افراد کے اسکولوں اور تباہ حال عمارتوں پر بھی حملے کیے۔ اسرائیل اور امریکا کی حمایت سے چلنے والے امدادی مراکز قتل کا میدان بن گئے۔ یو این آر ڈبلیو اے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو باقاعدہ حکم دے کر امداد کے منتظر21 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، محصور علاقے میں ایک ہفتے میں غذائی قلت سے 66 بچے شہید ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے...
     ہماری فلمی صنعت میں بے شمار فنکار غیر مسلم تھے مگر فنی لحاظ سے ہم ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کرسکتے، کچھ فنکار ایسے بھی تھے جنھوں نے اسلام بھی قبول کیا، ان میں اداکارہ و ڈانسر نیلو قابل ذکر ہیں، سلیم رضا کا تعلق کرسچن فیملی سے تھا، ان کی پہلی فلم ’’نوکر‘‘ تھی مگر ان کی وجہ شہرت 1955 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ نور الاسلام‘‘ کی نعت جس نے لوگوں کے دل جیت لیے تھے، 70 برس ہوگئے ہیں مگر ان کی یہ نعت آج بھی محفلوں کی جان ہے اور سدا بہار کہلاتی ہے نعت کے بول ہیں۔ ’’ شاہ مدینہ، شاہ مدینہ یثرب کے والی، سارے نبی تیرے در کے سوالی‘‘ ان...
    کسی بھی فنکار کے فن کی بات کریں تو اُس کی صلاحیتیں معاشرے میں انسان کی شخصیت کا تعین کرتی ہیں۔ فنکار چاہے زندگی کے جس شعبہ سے وابستہ ہو، حوصلہ افزائی اُس کے کام کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ ایک دانشور نے لکھا کہ ’’ جس طرح ایک پنچھی تنکا تنکا جمع کر کے نفاست سے گھونسلہ بناتا ہے اسی طرح ایک فنکار اپنے کام سے اس ثقافت کی بنیاد رکھتا ہے جس کی بنیادیں متوازن معاشرے سے جا ملتی ہیں۔‘‘ پنجاب کی دھرتی کا ایک ایسا ہی فنکار جسے دنیا آج بھی عنایت حسین بھٹی کے نام سے جانتی ہے، جو دریائے چناب کنارے آباد سوہنی کے شہرگجرات میں 12 جنوری 1928کو پیدا ہُوا۔ یہ چناب کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خصوصاً غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم ایک بڑے انسانی المیے میں بدل چکے ہیں، لیکن عالمی ضمیر کی خاموشی نہ صرف افسوسناک بلکہ انسانیت کے چہرے پر ایک سیاہ دھبا بن چکی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے ’’مسافر یطا‘‘ میں 13 فلسطینی بستیوں کو مکمل طور پر مسمار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گزشتہ چار ہفتوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی مراکز کے باہر موجود افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں 549 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں یہ ہولناک اعداد و شمار جنگی جرائم کے زمرے میں شمار کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اگر اسرائیلی منصوبے...
    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بدستورجاری۔ 24 گھنٹے میں صیہونی درندوں نے مزید81 افراد کو شہید اور 4 سو22 کو زخمی کردیا ۔  عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 81 فلسطینی شہید، 422 افراد زخمی ہوگئے، اسرائیل اور امریکا کی حمایت سے چلنے والے امدادی مراکز قتل کا میدان بن گئے۔  دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اگلے ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کی امید ہے۔ تاہم انہوں نے شکوہ کیا کہ ”امریکا خوراک اور مالی امداد فراہم کر رہا ہے، لیکن دیگر ممالک اس انسانی بحران میں قابل ذکر کردار ادا نہیں کر رہے۔“ یواین آر ڈبلیو اے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو باقاعدہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) غزہ سٹی کے شفا ہسپتال کے عملے کے مطابق جمعے کی رات شروع ہو کر ہفتے کی صبح تک جاری رہنے والے حملوں میں غزہ شہر میں فلسطین اسٹیڈیم کے قریب 12 افراد ہلاک ہوئے، جہاں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ اپارٹمنٹس میں رہنے والے مزید آٹھ افراد بھی مارے گئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 20 سے زائد لاشوں کو ناصر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غزہ شوٹنگز ’جنگی جرائم‘: اسرائیلی فوج کا تفتیش کا حکم، رپورٹ اسرائیلی فائرنگ سے امداد کے منتظر کم از کم 25 فلسطینی ہلاک غزہ میں جنگ بندی کے امکانات یہ ہلاکتیں ایک ایسے موقع پر ہوئی...
    سٹی 42 : پاکستان فلم انڈسٹری کے رائٹر ، ڈائریکٹر اقبال رضوی انتقال کر گئے۔   اہل خانہ کے مطابق اقبال رضوی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، اُن کی عمر 92 برس تھی۔  اقبال رضوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔  اقبال رضوی 60 کی دہائی میں فلم سے منسلک ہوے بطور رائیٹر ڈائریکٹر بہت سی میعاری اعلیٰ فلمیں تخلیق کیں، ان کی فلموں میں ہیرا اور پتھر ،میاں بیوی راضی، نئی لیلیٰ نیا مجنوں ،روشنی، مٹھی بھر چاول تھوڑی سی بے وفائی اور کھلونا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اقبال رضوی نے متعدد ٹی وی ڈرامے بھی تحریر کیے۔  مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کیلئے آزاد، خود مختار ریاست کا قیام نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔(جاری ہے) جاری بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کا موقف روز روشن کی طرح واضح ہے۔
    بھارتی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی حذف کردی ہیں جس سے صارفین میں تشویش کی ایک لہر دوڑ اُٹھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے بھی ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردیں۔ یاد رہے کہ سردار جی 3 کی...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حمایت میں بول اُٹھیں۔ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کے گانے کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ انہیں بالی ووڈ میں ڈیبیو پر مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ A post common by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) راکھی نے ایک ویڈیو پوسٹ میں لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ آخر کار ہانیہ نے بالی ووڈ میں انٹری کرلی۔ ایک اور ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’سب کو یہ فلم دیکھنی چاہیے۔ سردار 3 ہانیہ امیر وہ ڈیبیو کر رہی ہیں۔ سب کو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار اوسامہ خان کی فلم “نایاب” کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں باقاعدہ طور پر مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کا حصہ ہے، جو مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور فلمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ فلم “نایاب” کو اس اعزاز کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا موقع ملا ہے، جو پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اس انتخاب کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے معیار اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔ View this post on Instagram A post...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار اوسامہ خان کی فلم "نایاب" کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں باقاعدہ طور پر مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کا حصہ ہے، جو مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور فلمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ فلم "نایاب" کو اس اعزاز کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا موقع ملا ہے، جو پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اس انتخاب کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے معیار اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔         View this post on Instagram  ...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سعودی عرب نے 2025 تک فلسطین کی ریاست کے لیے جاری حمایت کے حصے کے طور پر ایک نئی مالی ادائیگی فراہم کی ہے۔ یہ رقم تقریبا 30 ملین ڈالر کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ امداد فلسطینی وزیر خزانہ عمر بطار کو موصول ہوئی۔ امداد کی فراہمی عمان میں سعودی سفارت خانے میں وزیر بطار اور اردن میں سعودی سفارت خانے کے قائم مقام چارج ڈی افیئرز محمد بن حسن منس کے درمیان ملاقات کے دوران کی گئی۔(جاری ہے) وزیر خزانہ عمر بطار نے سعودی عرب کی مسلسل مالی اور سیاسی حمایت کی تعریف کی اور حالیہ اسرائیلی پالیسیوں کی روشنی میں فلسطین کی ریاست کو درپیش مالی بحران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:اسرائیلی اخبار ہارٹز نے اپنی چشم کشا تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں امریکی و اسرائیلی امدادی منصوبے غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے مراکز پر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے اہلکاروں اور افسران نے اخبار کو بتایا کہ کمانڈروں نے فوجیوں کو براہ راست فائرنگ کے احکامات دیے تاکہ امداد کے لیے جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کیا جا سکے چاہے وہ کسی قسم کا خطرہ نہ بھی بن رہے ہوں۔اسرائیلی فوجیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری زبان صرف گولی ہے، ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ:بین الاقوامی طبی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (MSF) نے غزہ میں جاری اسرائیل امریکا مشترکہ خوراک تقسیم منصوبے کو “انسانی امداد کے نام پر قتلِ عام” قرار دیتے ہوئے اس کی فوری بندش کا مطالبہ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان ایم ایس ایف  کاکہنا ہےکہ  گزشتہ ایک ماہ میں اس نام نہاد انسانی امدادی اسکیم کے تحت خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور تقریباً 4000 زخمی ہو چکے ہیں۔تنظیم کے ترجمان کاکہنا تھا کہ یہ اسکیم “ایک سوچے سمجھے طریقے سے فلسطینیوں کو غیر انسانی طریقے سے خوراک کے حصول کے لیے خطرناک حالات میں دھکیلنے کی کوشش ہے،اسرائیلی محاصرے کے باعث 100 دن سے بھوکے فلسطینیوں کو طویل فاصلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ناجائز ریاست اسرئیل کو تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ’’ہم اس وقت تک اسرائیل کو ماننے کے لیے تیار نہیں جب تک فلسطین کا دوقومی حل نہیں مانا جاتا’’۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزری خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے سے متعلق پاکستان میں بہت قیاس آرائیاں ہوئیں لیکن پاکستان نے اس پر واضح پوزیشن لےکر بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک سے ہمارے اچھے تعلقات ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس کی ہر غلط بات کی حمایت کریں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر میں امریکی...
    یہ صرف اعداد و شمار نہیں ہیں۔ یہ وہ لوگ ہوسکتے ہیں جو ملبے کے نیچے دفن ہوچکے ہیں، بھوک سے جاں بحق ہوچکے ہیں، یا بے گھری اور ہجرت کے عالم میں بغیر کسی ریکارڈ کے کھو چکے ہیں۔ یہ زبردست انسانی نقصان اسرائیل کے غزہ پر تباہ کن حملے کی شدت کو واضح کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کربلائے عصر غزہ میں 3,77,000 سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں، نہ وہ زندوں میں شمار ہوتے ہیں اور نہ ہی مردوں میں۔ یہ چونکا دینے والا اعداد و شمار اسرائیلی فوجی ڈیٹا پر مبنی ایک تجزیے سے سامنے آئے ہیں، جو جنگ کے آغاز کے بعد غزہ کی آبادی میں زبردست کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ جنگ سے قبل غزہ کی...
    عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران ایس یو سی کراچی کے صدر نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بقائے دین اور نجات کیلئے اس رب ذوالجلال کے بتائے ہوئے رہنماء اصول اور محمدﷺ و آل محمدﷺ کی سیرت و کردار کو اپنایا جائے، اسی فکر و فلسفے پر قائم رہتے ہوئے کربلاء والوں نے عظیم الشان قربانی اور اسلام کو زندہ و جاوید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر معروف عالم دین علامہ سید بدر الحسنین عابدی نے کہا کہ مسلم امہ اپنے طور و طریقے بدلیں اور اسوۃ حسینی کی پیروی کریں کیونکہ قرآن مجید میں واضح ہے کہ تعلیمات محمد و آل محمد ﷺ اور حکم خدا وندی...
    حکومتِ غزہ نے اعلان کیا ہے کہ امدادی آٹے کے تھیلوں میں سے نشہ آور گولیاں برآمد ہونے کا انکشاف؛ قابض اسرائیلی رژیم اور امریکہ کیجانب سے امداد کی آڑ میں فلسطینی معاشرے کی منظم تخریب، نشہ عام کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی صیہونی پالیسی کو آگے بڑھانے کا واضح ثبوت ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حکومتی دفتر برائے اطلاعاتِ عامہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے نام نہاد امداد کے ضمن میں دیئے جانے والے آٹے کے تھیلوں میں سے، جو اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ وابستہ نام نہاد "امدادی مراکز" کی جانب سے غزہ بھیجے گئے تھے، نشہ آور گولیاں "اکسی کوڈون (Oxycodone)" برآمد ہوئی ہیں۔...
    غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 72فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر فائرنگ اور گولہ باری سے مزید 72 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، 24 گھنٹے میں مزید 103 فلسطینی شہید اور 219 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 4 ہفتوں میں امداد کے منتظر 549 فلسطینی شہید، 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، نصیرات میں اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 9 افراد شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 56 ہزار 259 ہو گئی،1 لاکھ 32 ہزار 458 افراد زخمی ہو چکے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے کے دوران 20 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں وہ...
    ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ملاقات کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ مستقبل میں مشترکہ جدوجہد کے ذریعہ پاکستان بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات کراچی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات کراچی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات مئں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں فلسطینیوں کی نسل کشی کی ذمہ دار ہیں، فلسطین کے عوام کی مدد کرنا ہر انسان کا فرض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام ظلم اور ناانصافی کی چکی میں پس رہے ہیں، عالمی استعماری قوتیں فلسطینیوں...
    وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ او آئی سی کانفرنس کامیاب رہی، او آئی سی فورم پر مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کی گئی۔ ????LIVE: Deputy Prime Minister Foreign Minister s Media Briefing 27-06-2025 https://t.co/KyrKvRMxnV — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 27, 2025 اسحاق ڈار کے مطابق ہم نے درخواست کی تھی کہ او آئی سی کانفرنس میں ایک سلاٹ الگ سے ایران پر فکس کی جائے، کانفرنس میں کشمیر پر بھی بات کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں او آئی سی کی اسلامک آرگنائزیشن فار یوتھ فورم میں بھی شرکت کی، ترک صدر رجب طیب...
    سی ایم جی  کی دستاویزی فلم’’ٹسکانی ٹریول اِن اے نیور اینڈنگ رینیسانس ‘‘اٹلی میں ریلیز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کی چائنا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن کارپوریشن اور اٹلی کے علاقے ٹسکانی کے سیاحتی فروغ کے ادارے کے باہمی تعاون سے بنائی گئی دستاویزی فلم “ٹسکانی ٹریول اِن اے نیور اینڈنگ رینیسانس” اٹلی کے شہر فلورنس میں نشر کی گئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر   کے  نائب سربراہ  اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے علاقے ٹسکانی کے سیاحت کے وزیر ماراس نے نشریات کا آغاز کیا، اور مشترکہ پروڈکشن، ثقافتی اور سیاحتی تشہیر، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں...
    بھارت کی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ کی ساتھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔ بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی ہٹا دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے بھی ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹس بھی ہٹا دیں۔ دوسری جانب ہانیہ عامر نے اب تک نیرو باجوہ جو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ...
    قوام متحدہ کے کے مطابق 13 سے 23 جون کے دوران اسرائیلی فوج نے 240 فلسطینی گھروں پر عارضی قبضہ کر کے انہیں فوجی اڈوں اور تفتیشی مراکز میں تبدیل کر دیا، ان گھروں کے مکینوں کو زبردستی بے دخل یا گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے مسافر یطا میں 13 فلسطینی بستیوں میں تمام عمارتیں مسمار کرنے کا اعلان کر دیا۔ اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اگر یہ منصوبہ عملی طور پر نافذ کیا گیا تو 500 بچوں سمیت کم از کم 1,200 افراد کو ان کے گھروں سے جبری بے دخل کر دیا جائے گا۔ ادارے کے مطابق 13 سے 23 جون کے دوران اسرائیلی فوج...
    غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں میں شہداء کی تعداد 72 تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ محصور غزہ میں اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جہاں عام شہری خوراک، پانی اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔  انسانی حقوق کی تنظیموں نے بار بار خبردار کیا ہے کہ امدادی قافلوں اور لائنوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔  
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ’سردار جی 3‘ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے جبکہ بھارت میں اس فلم پر پابندی عائد ہے۔ بھارت میں دلجیت دوسانجھ اور فلم میں شامل دیگر بھارتی اداکاروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہاہے جبکہ ہانیہ عامر کی فلم کو پاکستانی اداکار اور مداح کھل کر سپورٹ کر رہے ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجائے انڈیا جانے کے یہ لڑکی گلشن گروور، نیرو باجوہ اور دلجیت دوسانجھ کو پاکستان...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی تازہ بحث کا مرکز بننے والی فلم سردار جی 3 ایک نئے تنازعے کی زد میں ہے، جہاں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تبدیل کرنے کی اطلاعات نے شائقین کو چونکا دیا ہے۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد یہ خبر ایک افواہ کے طور پر سامنے آئی، لیکن تیزی سے آن لائن فضا میں پھیلتی چلی گئی۔ فلم کے ہیرو دلجیت دوسانجھ، جو اپنی نرم مزاجی اور فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث دونوں ملکوں میں خاصے مقبول تھے، اس وقت بھارت میں تنقید کی زد پر ہیں۔ جس کی وجہ پاکستان سے اُن کی قربت، خصوصاً ہانیہ عامر کے ساتھ اُن کا کام ہے۔ جہاں پاکستان...
    صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال ملک کے لیے بہترین ثابت ہو، کشمیر اور فلسطین کو آزادی حاصل ہو۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں صدر مملکت نے اسلامی سال کے آغاز  پر پاکستانی قوم اور  امتِ مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال وطن عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ مہینہ اسلامی ہجری سال کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور اللہ تعالی نے حرمت والے مہینے میں ہر قسم کے انتشارا ور لڑائی جھگڑے سے منع فرما یا ہے، اللہ...
    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال ملک کے لیے بہترین ثابت ہو، کشمیر اور فلسطین کو آزادی حاصل ہو۔ صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں صدر مملکت نے اسلامی سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال وطن عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ مہینہ اسلامی ہجری سال کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور اللہ تعالی نے حرمت والے مہینے میں ہر قسم کے انتشارا ور لڑائی جھگڑے سے منع...
    بیجنگ : چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر،چائنا میڈیا گروپ کی پروڈیوس کردہ فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشر کی گئی اور اس کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب اسی دن اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوئی۔ اس فیچر فلم کا نشر اٹلی کے 30 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا اداروں پر کیا جائے گا ۔ یہ پروگرام شاندار روایتی چینی ثقافت کے ورثے اور ترقی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کے تصورات کی کہانی بیان کرتا ہے، اور ثقافت کی خوشحالی اور ثقافتی طاقت کو مضبوط کرنے سے متعلق ان کی گہری سوچ کو اجاگر کرتا ہے،...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک عظیم انسانی المیہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی مسلسل شہادتیں عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی روکنا خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر سطح پر اخلاقی و...
    ولیمے کی اس تقریب میں ننھے بچوں نے "فری فلسطین" کے نعرے لگا کر دنیا کو امن اور آزادی کا پیغام دیا، مہمانوں نے فلسطینیوں کی مزاحمت کو سلام پیش کیا، بچوں نے فلسطین زندہ باد کے نعرے لگائے۔ تقریب میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی بھی مذمت کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں ولیمے کی تقریب کو اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کی ایک منفرد مثال بنا دیا گیا۔ اہلِ غزہ سے یکجہتی کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے کراچی میں ولیمے کی تقریب کو سر زمینِ فلسطین کے نام کر دیا گیا۔ تقریب میں فلسطینی پرچموں کی بہار نظر آئی، نغموں کی گونج سنائی دی، خواتین کے گجرے ہوں یا کھانے کی میزیں، ہر منظر...
    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد دلجیت دوسانجھ اور ان کی فلم کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے اور ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں انہوں ںے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب انہوں نے یہ فلم سائن کی تب بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات ٹھیک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بہت سی چیزیں ہوئیں جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ جب پہلگام حملہ ہوا تو پروڈیوسرز کو معلوم تھا کہ اب یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکتی۔ لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ یہ فلم بیرونِ ملک ریلیز کریں گے کیونکہ انہوں نے اس...
    غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے۔(جاری ہے) عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مختلف اسپتالوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائی میں کم از کم 78 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 14بے گھر افراد وہ تھے جو امداد حاصل کرنے کیلئے جمع ہوئے تھے۔ غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع کے مطابق وسطی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہادتیں ہوئیں۔
    بھارتی پنجابی اداکار اور گوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ فلم کے تجربے کو بہترین قرار دے دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ہانیہ بہت پروفیشنل ہیں اپنے کام میں اور ان کیساتھ فلم کرنا ایک اچھا تجربہ ثابت ہوا تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران مصروفیات کے باعث ان کیساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکے۔ پنجابی گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ کام کے وقت اپنے ساتھی اداکاروں کی پرائیویسی کا بےحد خیال رکھتے ہیں اور خاص طور پر خواتین کا اس لئے وہ کسی کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارتے کیونکہ وہ خود بھی پرائیویسی رکھنا پسند کرتے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DLT74JIxxlr/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== بھارت میں اپنی فلم ’سردار جی 3‘ ریلیز نہ کرنے...
    بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی تھری‘ میں تنقید کے باوجود ہانیہ عامر کو شامل کرنے اور اسے بھارت میں ریلیز نہ کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ برطانوی ریڈیو اسٹیشن کے ساتھ بات چیت میں دلجیت دوسانجھ نے خود پر ہونے والی تنقید اور الزامات کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ ’جب یہ فلم بنائی گئی تھی، تب سب کچھ ٹھیک تھا۔ ہم نے فروری میں اس کی شوٹنگ کی تھی، اور اس وقت حالات نارمل تھے۔‘ انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد پہلگام واقعہ اور بہت کچھ ہوا جو ہمارے کنٹرول سے باہر تھا اور ان میں ہم میں سے کوئی ملوث نہیں تھا، میں اپنی...
    عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم لو گرو میں مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے نبھایا ہے۔ اس فلم نے ابتدائی تین روز میں ہی 15 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کی تھی جو آج 16 دن گزر جانے کے بعد 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ 16 روز میں میگا بجٹ فلم ’لو گُرُو‘ نے اپنے بجٹ سے تین گنا زیادہ کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔  فلم نے سب سے زیادہ کمائی پاکستان سے ہی کی۔ پاکستان میں 22 جون تک فلم ’لو گُرُو‘ کی کمائی 37 کروڑ روپے رہی جب کہ بیرون ممالک سے بھی 33 کروڑ روپے کمائے تھے۔ بیرون ملک سب سے زیادہ...
    ایرانی اور روسی وزرائے دفاع کا دورہ چین غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 21 فلسطینی ہلاک ایرانی اور روسی وزرائے دفاع کا دورہ چین چین نے جمعرات کے روز اپنے مشرقی ساحلی شہر چنگڈاؤ میں ایران اور روس کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے، جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری ہے اور یورپ میں نیٹو ممالک کا سربراہی اجلاس دفاعی اخراجات میں اضافے کے فیصلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے۔ بیجنگ طویل عرصے سے 10 رکنی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کو مغرب کی زیر قیادت اتحادوں کے مقابلے میں ایک متبادل پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتا رہا ہے اور اس نے رکن ممالک کے درمیان...
    لاہور:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ انہیں بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘پر پابندی لگا کر افسوس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے حال ہی میں اداکار عمر بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ میزبان نے سینئر صوبائی وزیر سے سوال کیا کہ ایک سمجھوتا جو آپ کو لگتا ہے نہیں کرنا چاہیے تھا؟ اس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔ مریم اورنگزیب نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ فلم نہیں دیکھی تھی اور ان ہی دنوں میں وزیر اطلاعات بنی تھی، سینسر بورڈ کے ساتھ میٹنگ...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی، اس پر پابندی لگا کر مجھے افسوس ہوا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے حال ہی میں اداکار عمر بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے اس سے پوچھا کہ ایک سمجھوتا جس کے بارے میں آپ کو لگتا ہے کہ وہ نہیں کرنا چاہیے تھا وہ کون سا ہے جس کے جواب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہیں عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔   View this post on Instagram   A...
    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطنیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر نوکری سے نکالے گئے صحافی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے چینل کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک مرتبہ پھر فلسطینوں کے حق اور انکی نسل کشی کیخلاف ڈٹ گئے، انہوں نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ سے صحافی کو نوکری سے نکالنے والے ادارے کو انٹرویو دینے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے ادارے کا مائیک دیکھ کر انٹرویو سے انکار کیا اور صحافی سے معذرت بھی کی۔ مزید پڑھیں: فلسطینوں کے حق میں آواز اٹھانا جُرم بن گیا، سابق فٹبالر نوکری سے فارغ خیال رہے کہ آسٹریلوی ریڈیو نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ...
    خان یونس: اسرائیل کی ایران سے جنگ بند ہونے کے بعد غزہ میں دہشت گردی میں اضافہ ہو گیا، امداد کے منتظر 80 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری اور فائرنگ کے واقعات میں 400 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی قبضہ گیروں نے جائیدادیں ہتھیانے کے لیے 4 نہتے فلسطینیوں کو قتل کر دیا۔ اسرائیلی افواج نے ایک مرتبہ پھر امداد کے متلاشی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، عینی شاہدین اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق امدادی مراکز اب اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا معمول بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اب تک 400 سے زائد فلسطینی...
    ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اور اثرانگیز شاہکار فلم  شعلے اپنی ریلیز کے 50 برس مکمل ہونے پر ایک نئی شان و شوکت کے ساتھ بین الاقوامی پردے پر واپس آ رہی ہے۔ رمییش سپی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو جمعہ کے روز اٹلی کے شہر بولونیا میں منعقدہ ایک فیسٹیول میں دنیا بھر کے فلم بینوں کے لیے پہلی بار مکمل، غیر ایڈیٹ شدہ، اصل اختتام کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ اس میں وہ مناظر بھی ہوں گے جنہیں سنسر بورڈ نے حذف کردیا تھا۔ اصل اختتام پہلی بار پیش 1975 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ’شعلے‘ کو سنسر بورڈ کے دباؤ کے باعث اس کے اصل اختتام کے بغیر ریلیز کیا...
    فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے علاقے جنین کے قریب ایک 15 سالہ لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ گزشتہ تین دنوں میں دوسرا فلسطینی کم عمر شہید ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ ’ریان تامر حوشیہ‘ نامی لڑکے کو گردن میں گولی لگی، جو کہ شمال مغربی جنین کے قصبے الیامون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق واقعے کے فوری بعد ان کی ٹیم نے 'انتہائی نازک حالت' میں ایک نوجوان کو طبی امداد دی، تاہم کچھ دیر بعد اس کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔ اسرائیلی فوج نے خبر رساں ادارے اے ایف...
    اسرائیلی افواج کی غزہ پر بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بدھ کی صبح سے ہونے والے تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، غزہ کے مختلف اسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شہدا میں 14 بے گھر فلسطینی بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق وسطی غزہ میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بڑی تعداد میں شہری جاں بحق ہوئے۔ غزہ کی مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ صرف مئی 2025 سے اب تک اسرائیل نے امدادی مراکز پر حملوں میں 500 سے زائد فلسطینی شہید کیے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید)اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ٹرمپ حساب کر لیں گے‘ پاکستان ٹرمپ کے ساتھ ہے، بہادری سے جنگ لڑنے پر اللہ نے ایران کو سرخرو کیا‘ نیتن یاہو مشرق وسطیٰ اور مودی جنوبی ایشیا کا امن تباہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ نیتن یاہو گریٹر اسرائیل کے مذموم منصوبے پر عملدرآمد کے لیے خطے میں جنگ چاہتے ہیں‘ فلسطینیوں کے قتل عام کو بھی روکا جائے۔ان خیالات کا اظہاروزیر دفاع خواجہ آصف، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری اور صحافی اوریا مقبول جان نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ ’کیا ٹرمپ کی جنگ بندی کے اعلان پر اسرائیل عمل کر ے گا؟‘‘ خواجہ آصف نے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی مسلسل شہادتیں عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی روکنا خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں...
    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ پر بھارتی فلم سازوں کے شدید ردعمل کے بعد دلجیت دوسانجھ نے اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہے۔ فلم ’سردار جی تھری‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو بھارتی فلم سازوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بھارت کی آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے دلجیت دوسانجھ اور فلم کے پروڈیوسرز کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے اور بھارت میں فلم کی آئندہ ریلیز کے تمام منصوبے روکنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔ فلمی تنظیم کے مطابق پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فنکاروں پر ترجیح دینا...
    عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم لو گُرُو نے محض 16 دنوں میں 70 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کرکے ملکی فلمی صنعت میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لو گرُو کامیابیاں سمیٹ رہی ہے،فلم نے ابتدائی 3 روز میں ہی 15 کروڑ روپے کما کر سب کو حیران کیا، جبکہ اب یہ کمائی بڑھ کر 70 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، جو فلم کے 25 کروڑ روپے کے بجٹ سے 3 گنا زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پیٹرول کے پیسے نہیں تھے کیا؟‘، فلم لو گرو کے سین پر لوگوں نے یہ تبصرے کیوں کیے؟ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لو...
    بیجنگ :چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر،چائنا میڈیا گروپ کی پروڈیوس کردہ فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشر کی جائے گی۔ اس پروگرام کا “پری ویو” اٹلی کے 40 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا اداروں پر پیش کیا گیا جسے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وسیع پزیرائی ملی ہے۔ یہ پروگرام شان دار روایتی چینی ثقافت کے ورثے اور ترقی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کے تصورات کی کہانی بیان کرتا ہے، اور ثقافت کی خوشحالی اور ثقافتی طاقت کو مضبوط کرنے سے متعلق ان کی گہری سوچ کو اجاگر کرتا ہے، ساتھ ہی ثقافتی ورثے کی اہمیت اور...
    غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں امداد کے منتظر فلسطینیوں کا قتل عام جاری، مزید 41 شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز) صہیونی فوج کے ہاتھوں امداد کے منتظر فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، آج مزید 41 فلسطینی اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن گئے جن میں کم ازکم 14 افراد کو امدادی مراکز کے قریب شہید کیا گیا۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو صبح سے اب تک اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں کم از کم 41 افراد کو شہید کر دیا ہے، جن میں 14 افراد امدادی مراکز کے قریب جاں بحق ہوئے۔الجزیرہ کے مطابق یہ غزہ ہیومنیٹیرین فانڈیشن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    پنجابی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سردار جی 3‘ کا گانا ’سوہنی لگدی‘ جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس گانے کی آفیشل ویڈیو دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہیں دیکھتے خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مداحوں کو گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ کی پرفارمنس بےحد پسند آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے جس کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ اس گانے میں دکھائی دینے والی ہانیہ اور دلجیت کی کیمسٹری ہے۔ سردار جی 3 کو 27 جون کو بھارت...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ رمشا خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں فلم ’لو گرو‘ کے وائرل گانے سے شہرت سمیٹنے والی اداکارہ رمشا خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں تاہم اس مرتبہ فلم میں ان کی ڈانس پرفارمنس نہیں بلکہ سالگرہ بولڈ لباس میں منانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ 31 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا آف شولڈر شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ A post common by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial) ایک صارف نے لکھا...
    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کیساتھ کام کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی تاہم ان پر گزشتہ دنوں بھارتی فلم میں کام کرنے پر تنقید کرنے والی اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اس مرتبہ یوٹرن لے لیا ہے۔ پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے درمیان اداکارہ نادیہ خان نے ہانیہ عامر کو بھارتی فلم میں کام کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کا بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوا تھا۔  تاہم اب جب ہانیہ کی فلم ریلیز ہونے والی ہے اور اس کا ٹریلر ثابت کرچکا ہے کہ ہانیہ عامر اس فلم کا حصہ ہیں تو نادیہ خان نے بھی...
    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے بھارت میں ہنگامہ برپا ہے اور اس کے بعد سے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ بھارتی صارفین کی بڑی تعداد فلم میں ہانیہ عامر کی شمولیت کے باعث شدید نفرت اور غصے کا اظہار کرتی نظر آئی۔ ایف ڈبلیو آئی سی ای نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلم ’سردار جی 3‘ کی بھارت میں نمائش پر پابندی لگائی جائے اور متعلقہ افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں دوسری جانب چند بھارتی فنکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں اداکار کی مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز، دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ہانیہ عامر کی شمولیت سے مداح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک طاقتور حملے نے اسرائیلی افواج کو شدید دھچکا پہنچایا، جس میں پلاٹون کمانڈر سمیت سات صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اور جھڑپ میں اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کو اس ہلاکت خیز کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز جنوبی غزہ میں ہونے والی جھڑپ میں اس کے 7 اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اُس وقت نشانہ بنے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔علاوہ ازیں، اسی...
    جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران اس کے پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوج کے بیان کے مطابق ایک علیحدہ واقعے میں جنوبی غزہ ہی میں ایک اور اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ساتوں فوجی خان یونس شہر میں اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب ایک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اسرائیلی فوج کے اعداد...
    جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کامیاب کارروائی کے نیتجے میں 7 صہیونی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔ گزشتہ روز کم از کم 86 فلسطینی شہید کیے گئے، خوراک کے متلاشی 27 فلسطینیوں کو رفح میں اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ریکارڈ کروائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی فلسطین حامی تنظیموں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے مظاہرین نے ’اسرائیل قوم نہیں وحشی دہشت گرد‘ ہے، ’بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے‘ لکھے...
    اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے بھارتی فلم ’سر‌دار جی 3 ‘ کے ٹریلر پر تبصرہ کیا اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی۔ نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں کہا کہ کئی افواہوں، تنازعات اور ہانیہ عامر کو فلم سے نکالے جانے اور ری شوٹس کی باتوں کے باوجود ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم آخر کار ریلیز ہونے جا رہی ہے۔’کر لو جو کرنا ہے‘۔ انہوں نے کہا ہدایتکار اور اداکار سب سکھ ہیں جو کسی سے نہیں ڈرتے۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ مجھے ان کی حکمت عملی بہت پسند آئی۔ وہ خاموش رہے، کسی قیاس آرائی...
    غزہ کے اسپتالوں میں موجود طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے غزہ میں منگل کی صبح سے اب تک کم از کم 86 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں 56 بے گھر افراد تھے، جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو غزہ میں اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے جمع لوگوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی جبکہ بے گھر فلسطینیوں پر بم گرائے۔ غزہ کے اسپتالوں میں موجود طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے غزہ میں منگل کی صبح سے اب تک...
    پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ہیں۔ پنجابی فلم "سردار جی 3” کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر وائٹ ہِل میوزک کے چینل سے جاری کیا  گیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔ ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا کردار فلم سے نکال دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ شوٹ کیا گیا ہے۔ تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی متوقع فلم سردار جی 3 کا ٹریلرریلیز کر کے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ جہاں ایک طرف دلجیت کی فلم کی شوٹنگ اور میکنگ کی خبریں چھا گئی تھیں، وہیں اس ٹریلر نے بھارتی مداحوں میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، خاص طور پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ کے حوالے سے۔ جیسے ہی فلم کا ٹریلر سامنے آیا، سوشل میڈیا پربھارتی مداحوں کے شدید ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے بعد دلجیت نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دلجیت نے ایک انٹرویو کے دوران کہا، ”دنیا بھر میں جنگوں کی لپیٹ میں آئے ممالک کے...
    غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔  متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 24  فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ بمباری منگل کی صبح مختلف رہائشی علاقوں اور جنوبی وادی غزہ میں امدادی سامان کے منتظر شہریوں کے اجتماع پر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہجوم پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 51 فلسطینی شہید میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کے جنوب میں واقع صبرہ محلے میں ایک مکان پر بمباری کی گئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) اس تازہ خونریز واقعے کی اطلاعات فلسطینی عینی شاہدین، ہسپتالوں اور غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے فراہم کیں۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس تناظر میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واقعے کی تفصیلات عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ غزہ پٹی میں نصیرات کیمپ کے قریب صلاح الدین روڈ پر پیش آیا، جہاں سینکڑوں فلسطینی امدادی سامان والے ٹرکوں کے قریب جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ عودہ ہسپتال نے بتایا کہ 25 افراد ہلاک اور 146 زخمی ہوئے، جن میں سے 62 کی حالت نازک تھی۔ بہت سے زخمیوں کو وسطی غزہ کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ دیر البلاح کے الاقصیٰ شہداء ہسپتال نے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی مزدور تنظیم ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سین ایمپلائز (FWICE) نے پاکستانی اداکارہ ہانیا عامر کو فلم ‘سردار جی 3’ میں کاسٹ کرنے پر شدید ردعمل دیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی سے براہ راست کارروائی کی اپیل کی ہے۔ تنظیم نے فلم کے مرکزی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ، پروڈیوسرز گنبیر سنگھ سدھو، منموڑ سدھو اور ڈائریکٹر امر ہندال پر ملکی سلامتی، خود مختاری اور وقار کی توہین کا الزام عائد کیا ہے۔ ایف ڈبلیو آئی سی ای کی جانب سے وزیراعظم مودی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ صرف ایک تخلیقی فیصلہ نہیں، بلکہ بھارت کی سلامتی پر دانستہ حملہ ہے۔ خط میں ہانیا عامر کو اینٹی انڈیا...
    تل ابیب/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ وہ فلسطینی ریاست پر رضامند ہوئے بغیر سعودی عرب سے تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوجائیں گے ”ٹائمز آف اسرائیل“ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنے 2 اہم اہداف کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، جن میں پہلا ایرانی جوہری اور بیلسٹک میزائل خطرے کا خاتمہ ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا جنگ ختم کرنے کے لیے مناسب حالات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ فردو کی جوہری تنصیب پر بہت سنجیدہ حملہ ہوا ہے اور ہم وہ سب مکمل کر رہے ہیں جو ہمیں مکمل کرنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) بھارتی فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے معروف ادارے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے معروف اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ پر نئی فلم 'سردار جی 3' میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ ادارے نے اس فلم کے پروڈیوسر گنبیر سنگھ سدھو، منمور سدھو اور ہدایت کار امر ہندل کی بھی اس بات کے لیے سخت مذمت کی کہ انہوں نے اس فلم کے لیے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو آخر کیوں منتخب کیا۔ ایف ڈبلیو آئی سی ای نے بھارتی فلم انڈسٹری سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ بطور سزا اس فلم...
    غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے سے 24 شہید ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ امدادی مرکز پر بمباری کرکے 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب حماس کے زیر حراست 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں مل گئی ہیں جس میں ایک فوجی اور 2 شہری شامل ہیں۔ اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی اور اسرائیل ڈیفنس فورسز کے مطابق کیدار، یوناتان سامرانو اور فوجی شائے لیوِنسن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست پر رضامند ہوئے بغیر سعودی عرب سے تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ’چینل 14‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنے 2 اہم اہداف کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، جن میں پہلا ایرانی جوہری اور بیلسٹک میزائل خطرے کا خاتمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا جنگ ختم کرنے کے لیے مناسب حالات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فردو کی جوہری تنصیب پر بہت سنجیدہ حملہ ہوا ہے اور ہم وہ سب مکمل کر رہے ہیں جو ہمیں مکمل کرنا...
    بھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا، ایف ڈبلیو آئی سی ای نے فلم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا، فلم کے ٹریلر کو بھی یوٹیوب انڈیا پر بلاک کر دیا گیا۔ بھارت کے مشہور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر نے جہاں شائقین کو تفریح کی نوید دی، وہیں فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی سے ایک نیا تنازع جنم لے چکا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلم ورکرز یونین فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (FWICE) نے دلجیت دوسانجھ اور ان کے تمام آئندہ منصوبوں پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا...