صمود فلوٹیلا کے رضا کاروں، فلسطینیوں کی جرأت کو سلام، ملک بھر میں اسرائیل مخالف مظاہرے، ریلیاں
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور+ اسلام آباد+ گوجرانوالہ+ ننکانہ+ حافظ آباد (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار+ نمائندگان) مذہبی، سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں نے ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں اور صمود گلوبل فوٹیلا کی حمایت اور اسرائیلی درندگی و جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرے نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ سابق سینٹر مشتاق احمد خان سمیت زیر حراست سینکڑوں رضا کاروں کی جرات کو سلام پیش کیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام چوبرجی چوک لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے دن بدن سب سے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ اسرائیل عالمی دہشتگرد ہے۔ قوم گریٹر اسرائیل منصوبے کو تسلیم کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔ احتجاجی مظاہرے سے جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفر عزیز، حافظ اشرف گجر، حافظ عبدالرحمن، قاری عبدالعزیز، قاری یعقوب فیض، قاری عبدالرحمن چترالی، قاری رفیق وجھوی، مولانا فاضل عثمانی، علامہ مقصود الوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چنیوٹ میں مرکزی مسلم لیگ‘ جے یو آئی‘ جماعت اسلامی اور انجمن تاجران نے مظاہرے کئے۔ اوکاڑہ پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی نے احتجاج کیا۔ جماعت اسلامی وزیرآباد کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کیا گیا۔ الاحسان ویلفیئر سوسائٹی وزیر آبادکے زیر اہتمام فلسطین زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ جماعت اسلامی بہاول پور نے ریلی نکالی۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث بہاول پور نے احتجاج کیا۔ لاہور میں ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لئے بھرپور اور موثر آواز امت کو اٹھانی چاہئے۔ سرگودھا میں ضلعی امیر جماعت اسلامی اویس قاسم تلہ کی قیادت میں بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی ملتان نے بھی احتجاج کیا۔ امیر جماعت اسلامی پی پی 64 گوجرانوالہ فرقان عزیز بٹ کی قیادت میں اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر محمد نذیر احمد، اجمل خطیب انصاری، ارشاد انصاری، عثمان آصف بٹ، حسن بٹ، عبدالقیوم بٹ، فہد گجر ودیگر نے شرکت کی۔ جمعیت علماء اسلام حافظ آباد کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا۔ مولانا سعید احمد تارڑ امیر حافظ آباد اور مولانا عابدالرحمن وٹو جنرل سیکرٹری و دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔ مرکزی مسلم لیگ ننکانہ شعبہ خواتین نے بھی ریلی نکالی۔ تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول پھر کسی فاروق اعظم و صلاح الدین ایوبی کا منتظر ہے۔ امت کا فلسطینیوں کے ساتھ کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے۔ متحد ہو کر اسرائیلی درندگی کے خلاف اعلان جہادکیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احتجاجی مظاہرے مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام جماعت اسلامی ریلی نکالی کہا کہ
پڑھیں:
پشاور، گلوبل صمود فلوٹیلا پر صیہونی کارروائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی
پشاور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صابر حسین اعوان کا کہنا تھا کہ غزہ اور فلسطین میں 80 ہزار انسانوں کے قتل عام میں امریکی صدر ٹرمپ نینتن یاہو کا اصل سہولت کار ہے۔ بحر اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل و فلسطین کے حوالے سے دو قومی نظریہ قائداعظم محمد علی جناح رح کے ویژن اور ہماری قومی پالیسی سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماعت اسلامی پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت صمود فلوٹیلا کے دیگر شرکاء کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور صوبائی جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان اور ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد درویش پشاور کینٹ سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو خانہ فرہنگ ایران، پشاور کلب، چرچ روڈ اور ایئرپورٹ روڈ سے ہوتی ہوئی امریکن قونصلیٹ کے سامنے شمع چوک پہنچی، جہاں پر احتجاجی جلسے سے جماعت اسلامی کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مظلومین غزہ کے لئے خوراک اور ادویات لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی نے عالمی قوانین کے خلاف ایک ایسے مقام پر حملہ کیا جو ان کی حدود سے باہر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اس عالمی مشن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سنیٹر مشتاق احمد خان کو بھی دیگر سماجی کارکنان سمیت گرفتار کیا ہے جس کا حکومت پاکستان فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسرائیل گزشتہ دو سالوں سے غزہ اور فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہے جس نے اب تک 80 ہزار بے گناہ شہریوں کو شہید ایک لاکھ سے زائد کو زخمی یا مغذور کیا ہے اور غزہ میں خوراک، ادویات اور رسد پہنچانے کے تمام راستے بند کر رکھے ہیں جبکہ دوسری طرف طرف امریکی صدر ٹرمپ ان تمام مظالم اور انسانیت سوز مظالم میں اسرائیل اور نینتن یاہو کا سب سے بڑا سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔