عمران خان کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کی درخواست قانون کے منافی ہے، بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 7 سو 27 دن ہوچکے ہیں، پراسیکیوشن اتنے سال گزر جانے کے بعد درخواست لے کر کیوں آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے وکلاء کے دلائل کے بعد پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پراسیکیوشن کی درخواست قانون کے منافی ہے، بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 7 سو 27 دن ہوچکے ہیں، پراسیکیوشن اتنے سال گزر جانے کے بعد درخواست لے کر کیوں آئی ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانا نہیں چاہتے، پراسیکیوشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور پولی گرافک ٹیسٹ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فوٹو گرامیٹک
پڑھیں:
عمران خان سے رفقاء کی ملاقات کا دن، 6 افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن، جیل حکام کو فہرست بھجوا دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر نے 6 ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن، جیل حکام کو فہرست بھجوا دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے 6 ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔ فہرست کے مطابق ہمایوں خان، زبیر خان، شاکر اعوان ملاقات کے لئے آئیں گے، مرتضیٰ طوری، فیصل خان ترکئی، صفی اللہ خان بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔