Nawaiwaqt:
2025-08-15@07:14:39 GMT

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں

ترجمان کے مطابق 15 سے 19 مئی تک بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا امکان ہے، آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )پنجاب میں آفات سے نمٹنے کے ادارے ”پی ڈی ایم اے“ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت آئندہ دو دن میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑ سکتا ہے جس سے صوبے میں بعض مقامات پر سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے ملک میں 26 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی اور دریاﺅں میں بھی پانی نے بہاﺅ میں اضافہ ہوا.

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ انڈیا کی جانب سے آئندہ دو روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے انڈین ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے بھاکڑا ڈیم 61، پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں. پی ڈی ایم اے کی طرف سے کہا کہ دریائے ستلج کے بہاﺅ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے پنجاب سمیت ملک دیگر علاقوں میں بدھ کو مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے پنجاب کے دریاﺅں میں طغیانی کا خدشہ ہے.

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں متعلقہ محکمے 24 گھنٹے دریاﺅں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں اور صوبے کی کمشنرز ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ دریاﺅں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور ہنگامی انخلاءکی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ دریاﺅں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہر گز مت نہائیں اور سیلابی صورت حال میں دریاﺅں کے اطراف پکنک اور غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں.

آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے ”این ڈی ایم اے“ کے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 26 جون سے اب تک ملک میں 142 بچوں سمیت کم از کم 305 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے دو بڑے ڈیموں میں پانی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تربیلا ڈیم میں 96 فیصد جبکہ منگل ڈیم 64 فیصد بھر چکا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ
  • یوم آزادی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری
  • آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کردی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
  • آئندہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • کویت نے سیاحوں کےلئے چار درجوں پر مشتمل ویزا فریم ورک جاری کر دیا 
  • مون سون کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • جرمنی میں اب ایئر کنڈیشنر بھی روزمرہ کی ضروریات میں شامل
  • پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی
  • ہیٹ ویو کے دوران عراق میں ملک گیر بجلی کا بریک ڈاؤن، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا