Jang News:
2025-10-05@02:25:16 GMT

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

---فائل فوٹو

پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

ملک کے بیشتر حصوں میں کل سے ہیٹ ویو کا امکان

15 سے 20 مئی کے دوران سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق 15 سے 19 مئی تک بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا امکان ہے، آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہیٹ ویو کا کا امکان

پڑھیں:

پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان‘ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر 2025ء ) صوبہ پنجاب میں مزید بارشوں کے امکان کے ساتھ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ملک میں موسم تبدیل ہو رہا ہے جو سردی کے آغاز کی علامت ہے، اس دوران چند روز میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں، آج صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، 5 اکتوبر سے راولپنڈی سے لاہور تک زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، کل جنوبی پنجاب میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران بالائی علاقوں میں 70 ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب کے 27 اضلاع متاثر ہوئے، اس وقت ہیڈ مرالہ پر 20 ہزار کیوسک پانی آرہا ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں بھارت سے ایک لاکھ کیوسک پانی آنے کا امکان ہے، اسی طرح مرالہ کے مقام پر اس وقت 23 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے، یہاں سے 26 اگست کو 9 لاکھ کیوسک پانی گزر چکا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال زیادہ بڑا چیلنج نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ہے لیکن جہلم میں بڑی سیلابی صورتحال متوقع نہیں، تاہم ستلج میں بھارت سے 50 ہزار کیوسک اور تھین ڈیم سے راوی میں 35 ہزار کیوسک پانی آنے کا امکان ہے، سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں سروے جاری ہے جس میں ساڑھے 11 ہزار افراد حصہ لے رہے ہیں، سروے ٹیموں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور مختلف محکموں کے افسران شامل ہیں، اس سلسلے میں 2 ہزار 213 ٹیموں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2010ء میں 3 لاکھ 50 ہزار، 2012ء میں 38 ہزار 196 اور 2014ء میں 3 لاکھ 59 ہزار متاثرین کو 14 ارب روپے جاری ہوئے، اسی طرح 2022ء میں 56 ہزار متاثرین کو 10 ارب روپے جاری کیے گئے، اب تک گزشتہ 15 برس میں مجموعی طور پر 51 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، تاہم 2025ء کا سیلاب حالیہ تاریخ کے تمام سیلابوں کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ہے، جس میں گھروں، مویشیوں، فصلوں اور انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
  • پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان‘ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
  • پشاور سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان
  • این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے وارننگ الرٹ جاری کر دیا
  • ملک گیر بارشوں کی پیشنگوئی، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی
  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان
  • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری