پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو خط لکھ دیا، معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو خط لکھ دیا، معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو خط لکھ دیا، پاکستان کی جانب سے خط میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے باضابطہ طور پر احتجاجی خط بھارت کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ خط سیکرٹری آبی وسائل سید علی مرتضی کی جانب سے بھارتی ہم منصب کو لکھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خط میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدے میں استعمال کیے گئے الفاظ میں بھی معطلی جیسا کوئی تصور موجود نہیں ہے۔پاکستان نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کو اس کی اصل شکل میں قائم و دائم تصور کرتا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسال 2024 سے اب تک 5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر سال 2024 سے اب تک 5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کر دینگے، وزیراعظم کا مودی کو دو ٹوک پیغام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت بورڈ اجلاس، سیکٹر سی تیرہ کے نظر ثانی شدہ لے آوٹ پلان کی منظوری بھارت پر حملے سے قبل آرمی چیف نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 3.20فیصد رہا آذربائیجان کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد دی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار سندھ طاس معاہدے پاکستان نے بھارت کو معطلی پر
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر عالمی بینک بھی بول پڑا
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر عالمی بینک بھی بول پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر عالمی بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدے میں معطلی کی اجازت کی شق نہیں، معاہدے میں عالمی بینک کا کردار سہولت کار کا ہے۔
صدر عالمی بینک نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں، یہ سب باتیں بے معنی ہیں کہ عالمی بینک اس مسئلے کو کیسے حل کرے گا۔
صدر عالمی بینک نے کہا کہ معاہدہ ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کے لیے دونوں ممالک کا رضامند ہونا ضروری ہے، معاہدے میں تبدیلی یا خاتمے کے حوالے سے شرائط معاہدے میں موجود ہیں۔