بھارت میں انتقامی کارروائی: زی میوزک نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا ہے، جسے ماہرین پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ایک انتقامی اقدام قرار دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، زی میوزک کے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں کی تفصیلات اور ٹائٹل سے عاطف اسلم کا نام مکمل طور پر غائب کردیا گیا ہے، تاہم انکی آواز، ان کے گانے جوں کے توں موجود ہیں۔
پاکستان اور بھارت جنگ بندی کے باوجود، بھارتی حلقوں میں شکست کا ردعمل مختلف انتقامی رویوں کی صورت میں دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں ماضی میں بھی پاکستانی فنکاروں پر مختلف پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کی بندش کے بعد اب میوزک کمپنیوں نے فلمی البمز سے پاکستانی فنکاروں کے نام اور تصاویر ہٹانا شروع کر دی ہیں، جس پر فنی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 280 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی درآمدی ضروریات کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 3 پیسے کی کمی سے 280 روپے 77 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔