ملک بھر میں آج سے منگل تک ہیٹ ویو کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری زیادہ رہے گا۔
بالائی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے کا خدشہ ہے۔
شدید گرمی کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری
— فائل فوٹوپاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروا دیا گیا۔ عالمی درجہ بندی میں بھی پاکستانی پاسپورٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025ء کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔
اب پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی پاسپورٹ کا 113واں نمبر تھا۔
عالمی درجہ بندی میں بہتری کے بعد پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفر یا ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ بیگ لاک مکمل طور پر صفر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزارت داخلہ کے تعاون سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کا سفر جاری رہے گا۔