محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 15 مئی سے ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا،15سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری، موسم خوشگوار ہوگیا

 15 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مئی کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس سے کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 19 یا 20 مئی سے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر

 محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، کہ دن کے دوران دھوپ میں کم سے کم نکلا جائے اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

 محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے وہ فصلوں کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں اور اپنے جانوروں کو گرم موسم سے محفوظ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ برف پگھلنے کی شرح کو بڑھا سکتا ہے۔

 اس موقع پر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ’الرٹ‘ رہنے اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بارش پاکستان درجہ حرارت ژالہ باری گرمی محکمہ موسمیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ژالہ باری محکمہ موسمیات ملک کے بالائی علاقوں محکمہ موسمیات نے علاقوں میں ژالہ باری

پڑھیں:

آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا قوی امکان

—فائل فوٹو

آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا قوی امکان موجود ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے ملک کے کچھ شہروں میں چاند دیکھنا مشکل ہو گا۔

سعودی عرب میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا

سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے پہلے مہینے کا چاند نظر آ گیا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مغربی علاقوں میں چاند صاف نظر آ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی جگہ مطلع صاف ہو گیا تو چاند نظر آ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود
  • ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی میں آج بھی بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
  • کراچی میں بارش کا آغاز،پنجاب میں بارش سے 7 اموات
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، مزید بارش کی پیشگوئی
  • گرمی کا زور ٹوٹ گیا؛  ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 2 دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا قوی امکان
  • پختونخوا میں طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ