پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آنے والے دنوں میں ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ہائی پریشر کا نظام کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا۔

یہ بھی پرھیں:ملک میں گرمی کی شدت برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری

 15 سے 20 مئی کے درمیان سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔

اسی طرح وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ان بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

حکام نے شہریوں کو سخت گرمی کے اس دور میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان درجہ حرارت گرمی ہیٹ ویو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ہیٹ ویو درجہ حرارت معمول سے

پڑھیں:

کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

— فائل فوٹو 

شہرِ قائد کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی: آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

شہرِ قائد کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خبردار !!!محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
  • محکمہ موسمیات کی گرمی کی لہر کی پیش گوئی
  • ملک بھر میں گرمی کی دستک،جنوبی پنجاب اور کراچی میں درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان
  • کراچی: موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں پاکستان کے موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔
  • کراچی: آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان