ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے وارننگ الرٹ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
لاہور: پنجاب کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کے بعد صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارش کا امکان ہے، جب کہ لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید برآں 6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مری، گلیات اور راولپنڈی میں بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ریسکیو اداروں سے تعاون کریں اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے اضلاع دادو، بدین، مٹھی، میرپورخاص، حیدرآباد، سجاول، کراچی اور ٹھٹھہ میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پشاور، نوشہرہ، صوابی، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ہوسکتی ہے۔ پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کا امکان
پڑھیں:
حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa
— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری