پی ایس ایل؛ غیر ملکی پلئیرز کی دستیابی کیلئے فرنچائزز کی وقت سے ریس جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز میں غیر ملکی پلیئرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فرنچائزز کی وقت کے ساتھ ریس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں غیر ملکی پلیئرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فرنچائزز دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، ایونٹ کے آغاز میں 2 دن باقی رہ گئے تاحال تمام اسکواڈز مکمل نہیں ہوسکے۔
پی سی بی نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سمیت کئی کرکٹ بورڈز سے پلئیر کو این او سی کیلئے رابطہ کیا ہے، انہیں یقین دلایا گیا کہ اب جنگ بندی ہوچکی لہذا کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
گزشتہ روز ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا انعقاد ہونا تھا لیکن فرنچائزز کے تمام نمائندوں کا کسی ایک وقت دستیاب ہونا ممکن نہ رہا، اس لیے بورڈ آفیشل نے پک کے حساب سے باری باری تمام ٹیموں سے درکار کھلاڑیوں کے نام پوچھے۔
دستیابی ذہن میں رکھ کر سابقہ فہرست سے ہی انتخاب کیا گیا، بعض ٹیموں نے براہ راست بھی پلیئرز سے گفتگو کی، ان کی بات چیت لیگ رکنے سے قبل ہی ہوچکی تھی، بدھ کی شام سے ٹیموں نے راولپنڈی پہنچنا شروع کردیا ہے۔
پی ایس ایل میں شریک ٹیمیں آج سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی، بیشتر غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد جمعے کو متوقع ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل میں تعطل سے فرنچائزز کی جیبوں پر بھی خاصا بوجھ پڑا ہے، دبئی کے ہوٹل میں قیام، پھر غیرملکی پلیئرز کی وطن واپسی کے فضائی ٹکٹس سے اضافی اخراجات ہوئے، اب آخری لمحات میں پاکستان بلانے کیلئے بزنس کلاس کے ٹکٹس بھی بیحد مہنگے مل رہے ہیں، اخراجات میں حصہ ڈالنے کیلئے بورڈ سے بات چیت جاری ہے، ابتدائی طور پر ایک طرف کا ایئرٹکٹ دینے پر زبانی آمادگی ظاہر کردی گئی تھی۔
ادھر پی ایس ایل کا الگ اسٹاف نہ ہونے سے بھی مشکلات کا سامنا ہے، پلیئرز سے بات چیت کرنے والے آفیشل پارٹ ٹائم ملازمت کررہے ہیں، اس وقت تمام تر بوجھ سی ای او سلمان نصیر نے سنبھالا ہوا ہے، وقت کی کمی کے سبب انھیں اسٹاف بھی رکھنے کی مہلت نہ مل سکی تھی، ذمہ داری سنبھالتے ہی پہلے ہی ایڈیشن میں انھیں بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
اسی طرح بنگلادیش سے سیریز کے تمام معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے، بی سی بی کو اپنی حکومت کی اجازت کا انتظار تھا، البتہ دونوں ممالک کے حالیہ خوشگوار تعلقات کی وجہ سے اس میں بظاہر کوئی مسئلہ نظر نہیں آ رہا، نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت پہلا ٹی20 میچ 27 مئی، دوسرا 30 مئی، تیسرا یکم جون، چوتھا 3 جون اور پانچواں 5 جون کو کھیلا جائے گا۔
شیڈول سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) باضابطہ طور پر جمعرات یا جمعے کو اعلان کرسکتا ہے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل غیر ملکی
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔