کوئٹہ رکن بائی اسمبلی علی جتک کے قافلے کے قریب دھماکہ ‘ ایک جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کوئٹہ+ باجوڑ (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا۔ دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے جب کہ ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو سول ہسپتال کے شعبہ حادثات میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی میں ہاکی گراؤنڈ میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے علی مدد جتک ریلی کی صورت میں آرہے تھے۔ دوسری جانب قبائلی ضلع باجوڑ میں وزیراعظم کے مشیر و رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہو گیا۔ ایم این اے گھر پر موجود نہیں تھے۔ دھماکے کے بعد ایم این اے مبارک زیب نے اپنے بیان میں کہا اللہ تعالی کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ان بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میرے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
باجوڑ: ایم این اے مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا، گھر کا گیٹ تباہ
رکن قومی اسمبلی مبارک زیب—فائل فوٹوباجوڑ میں رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا۔
ڈی پی او نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول بم گھر کی دیوار کے قریب نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے وقت مبارک زیب گھر پر موجود نہیں تھے۔
مبارک زیب کا کہنا تھا کہ شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میرے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ اپنے شہید بھائی کے وژن کو جاری رکھوں گا۔