اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے۔ ذرائع  کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ  راولپنڈی کا دورہ کیا اور بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں  سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کا رویہ جارحانہ ہے، جس سے علاقائی امن، پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

راولپنڈی؛این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرلیں اور24اکتوبر کو فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق این اے 53میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار اجمل صابر نے درخواست دائر کی تھی جبکہ پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار چودھری امیر افضل نے درخواست دائر کی تھی۔

دونوں نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار انجینئر قمر الاسلام اور نعیم اعجاز نے اعتراضات دائر کئے تھے،الیکشن ٹریبونل نے تمام اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔

آج تک کسی سفارشی کی حکومتی عہدے پر تقرری نہیں کی: مریم نواز

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ
  • پاکستان کشمیری عوام کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛دفتر خارجہ
  •  حکومت ہنر مند پاکستانیوںکیلئے عالمی منڈیاں تلاش کرنے کیلئے پرعزم: خالد مقبول
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی “صمود غزہ فلوٹیلا” پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • صدرِ مملکت کی ’صمود غزہ فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • صدرِ مملکت کی”صمود غزہ فلوٹیلا “ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، اہلکاروں کے ہمراہ نشاندہی کیلئے جانیوالے 2 افراد جاں بحق
  • حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
  • چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق ساتھ مل کر کام کرے گا، صدر زرداری
  • راولپنڈی؛این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور