پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بدھ کی دوپہر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جو حالیہ سیز فائر کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تیسرا براہِ راست رابطہ ہے۔

یہ سیز فائر امریکی اور دیگر دوست ممالک کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ باخبر ذرائع کے مطابق، بدھ کے رابطے میں فریقین نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ سیز فائر کو مؤثر طور پر برقرار رکھا جائے گا۔ گزشتہ رابطے میں بھی طے شدہ ’اسٹیٹس کو‘ کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

سرکاری سطح پر رابطے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم حکومتی ذرائع نے بتایا کہ فریقین کشیدگی میں کمی کے لیے سنجیدہ ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید اقدامات متوقع ہیں۔ دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری اور ترجمان شفقت علی خان میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ، سیز فائر سے متعلق امور پر غور

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی اہم عالمی دارالحکومت اس وقت پاکستان اور بھارت دونوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور دونوں ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور اعتماد سازی کے فوری اقدامات کریں تاکہ مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق، اس ضمن میں متعدد تجاویز زیر غور ہیں۔ ایک اہم پیشرفت کے طور پر، پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم ملک اور بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کے درمیان جلد براہِ راست ملاقات متوقع ہے۔

دونوں کے درمیان ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے اور امکان ہے کہ یہ ملاقات کسی ایسی حکمتِ عملی کو جنم دے سکتی ہے جو سیاسی سطح پر جامع مذاکرات (کمپوزٹ ڈائیلاگ) کی بحالی کا پیش خیمہ بنے، جیسا کہ ماضی میں خارجہ سیکریٹری سطح پر ہوا کرتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاکستان ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز ڈی جی ایم اوز سیز فائر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستان ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز ڈی جی ایم اوز سیز فائر پاکستان اور بھارت ڈی جی ایم اوز اور بھارت کے کے درمیان سیز فائر

پڑھیں:

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورہ پر واشنگٹن روانہ

 

ریاض: ( ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی اوراقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ، سعودی ولی عہد کا باضابطہ استقبال کرینگے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطے کے امن و استحکام، دوطرفہ تعلقات اورمشترکہ مفادات سے متعلق اہم فیصلوں پربات چیت ہونے کی امید ظاہرکی جا رہی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق 7 سال بعد امریکا اور سعودی عرب تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش ہوگی، فلسطین کے دوریاستی حل سےمتعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے، سعودی عرب اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کانفرنس 19 نومبر کو ہوگی۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اشتراک کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی کی اراضی پر پیٹرول پمپ کی توسیع ‘حکم امتناع برقرار رکھنے کاحکم
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • پاکستان‘ ایران سیاسی مشاورت‘ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورہ پر واشنگٹن روانہ
  • پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل، عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
  • قومی ائیرلائن اور بنگلادیشی ائیر لائن کے درمیان کارگو معاہدہ ہوگیا
  • بارڈرز کی بندش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بڑی کمی  
  • پاکستان‘ اردن کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ خوش آئند: حافظ عبدالکریم
  • پاکستا ن اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ہاتھ ملایا اورایک دوسرے کا خیرمقدم کیا
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز