ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

 وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اہم گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایوان کے فلور پر مذاکرات کی آفر کی،میں نے وہ آفر قبول کی اور کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی تک پہنچاؤں گا۔

 بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے اس متعلق میری کیا میٹنگ ہوئی ہے وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے،بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،ان کے بچوں کا انٹرویو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،وہ بہت باخبر ہیں اور انہوں نے اپنے والد کےحوصلے سے متعلق دنیا کو بتایا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان میں رابطہ،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

بیرسٹرگوہرعلی خان نے مزیدکہاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں یا پارٹی کو کبھی نہیں کہا کہ میرے لیے ڈیل کی کوشش کرو،بانی ہی ٹی آئی کے بچوں نے کہا کہ ان کے والد مضبوط ہیں اور ڈیل نہیں کریں گے،کسی نے اگر اپنے سورس سے خبر دی ہے تو اس کی مرضی ہے۔

 بیرسٹر گوہر علی خان نے مزیدکہاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق معاملات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

علیمہ خان کا گوہر خان کو پی ٹی آئی چیئرمین ماننے سے انکار

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں اگر کسی کو شک ہے تو وہ کچھ نہیں کرسکتی۔

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی کے چیئرمین ہیں کیونکہ سب کو اجازت لینے کے لیے عمران خان کے پاس جانا پڑتا ہے، تو بھر چیئرمین عمران خان ہی ہوئے۔

 https://Twitter.com/balochi5252/status/1922936273880199506

علیمہ خان کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کو عہدہ عمران خان نے ہی دیا تھا تاکہ وہ ان کا پیغام پارٹی تک پہنچا سکیں، اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ کیا بیرسٹر گوہر ان کا پیغام پہنچا نہیں رہے تو علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ انہیں جو کہنا تھا بتا دیا ہے۔ ’چیئرمین عمران خان ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسداد دہشت گردی بیرسٹر گوہر علی خان چیئرمین تحریک انصاف راولپنڈی علیمہ خان عمران خان

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ہیں بیرسٹر گوہر صرف پیغام رسانی کیلیے ہیں، عظمیٰ خان
  • بانی پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں کی گئی ، بیرسٹر گوہر
  • علیمہ خان کا گوہر خان کو پی ٹی آئی چیئرمین ماننے سے انکار
  • بات چیت نہیں ہو رہی، وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی ، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے. بیرسٹرگوہر
  • عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر علی
  • بھارت سے سیز فائر ہو گیا تو آپس میں بھی ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر
  • جنید خان سے متعلق احکامات پر جلد عمل ہوگا: بیرسٹر گوہر