چین کی جانب سے17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اقدام معطل
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
چین کی جانب سے17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اقدام معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے 17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کو معطل کرنے کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا ۔جمعرات کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ 4 اپریل اور 9 اپریل 2025 کو 17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے،
جس کے تحت مذکورہ کمپنیوں کو چین سے متعلق تجارت میں شرکت اور چین میں نئی سرمایہ کاری کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔ چین اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی تجارتی مذاکرات کے معاہدے کے مطابق، 14 مئی 2025 سے 4 اپریل کے اعلان (نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست کا نظام〔2025〕 نمبر7) کے متعلقہ اقدامات 90 دن کے لیے معطل کیے گئے ہیں، جبکہ 9 اپریل کے اعلان (نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست کا نظام〔2025〕نمبر8) کے متعلقہ اقدامات بھی معطل کیے گئے ہیں۔ “نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست کے قواعد” کے تحت، چینی کمپنیاں ان اداروں کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں، نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست کا نظام قانون کے مطابق جائزہ لے گا اور اہل درخواستوں کی منظوری دی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین میں رواں سال ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں پہلی کمی کا نفاذ کیا گیا چین میں رواں سال ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں پہلی کمی کا نفاذ کیا گیا چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی سرمایہ کاری کی منزل رہے گا، چینی صدر آئندہ بجٹ میں پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں
پڑھیں:
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تھانہ کھوئی بہارہ کے قریب شرپسندوں کی جانب سے روڈ توڑ کر سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔
نجی چینل کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز و پولیس پر حملے کے لیے نصب آئی ای ڈی سے شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔
مزید کہنا تھا کہ پولیس و پاک فوج کی نگرانی میں روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے اظہار تشکر کیا۔
شرپسندوں کی جانب سے سڑک توڑنے سے علاقہ مکینوں کو تکالیف اور دشواری کا سامنا تھا۔