چین میں رواں سال ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں پہلی کمی کا نفاذ کیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :عوامی بینک آف چائنا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ 15 مئی سے مالیاتی اداروں کی ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں0.5 فیصد پوائنٹس   کی کمی کی جائے گی (ان مالیاتی اداروں کو چھوڑ کر جو پہلے سے 5 فیصد   ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو پر عملدرآمد کر رہے ہیں)، اور اوٹو فائناسنگ کمپنیوں اور فائنانشل لیزنگ کمپنیوں کی  ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں  5 فیصد  پوائنٹس کی کمی ہوگی۔ 

ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں 0.

5 فیصد پوائنٹس کی کمی سے  مارکیٹ کو تقریباً 1 ٹریلین یوان کی طویل مدتی لیکویڈیٹی ملنے کی توقع ہے۔جب کہ  اوٹو فائناسنگ کمپنیوں اور فائنانشل لیزنگ کمپنیوں کی  ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو   5 فیصد  پوائنٹس کی کمی کے بعد صفر فیصد تک پہنچی ہے، جس سے ان  اداروں کی مخصوص شعبوں میں قرض دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی سرمایہ کاری کی منزل رہے گا، چینی صدر چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی سرمایہ کاری کی منزل رہے گا، چینی صدر آئندہ بجٹ میں پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں مئی کی پہلی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان

پاکستان میں مئی 2025 کی پہلی ہیٹ ویو کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جو آئندہ 3 سے 4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق 15 مئی سے ملک کے بالائی و جنوبی حصوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، جس کے نتیجے میں دن کے وقت درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 15 سے 20 مئی تک معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جب کہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 15 سے 19 مئی کے دوران درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زائد رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں پانی کے انتظام سے متعلق چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ شدید موسمی حالات کی پیش گوئی

تاہم، 19 مئی کی شام ایک مغربی ہوا کا سسٹم ملک کے شمالی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو بارش، آندھی، گرج چمک اور کہیں کہیں ژالہ باری کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ سلسلہ 19 اور 20 مئی کو کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں متوقع ہے۔

پی ایم ڈی نے عوام، بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن کے وقت دھوپ سے بچیں، سایہ دار مقامات میں رہیں اور پانی کا وافر استعمال کریں۔ کسانوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زرعی سرگرمیاں اس موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں اور مویشیوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ایم ڈی شدید گرمی محکمہ موسمیات موسم ہیٹ ویو

متعلقہ مضامین

  • آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنانے کا تخمینہ
  • سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
  • دوا ساز کمپنیوں کی چاندی، فروخت ایک ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئی
  • سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں مئی کی پہلی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے ایک اور جان لے لی
  • اجے دیوگن اور ان کے بیٹے یوگ دیوگن پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ
  • ’اسرائیل امریکا کی پہلی ترجیح نہیں رہا‘ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں سائیڈ لائن کردیا
  • سٹاک مارکیٹ  پہلی بار 10 ہزار پوائنٹس بڑھ گئی، سونا 10400  روپے تولہ سستا