کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
----فائل فوٹو
کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا۔
پشاوروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین...
کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی پر نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، نیب کو درکار دستاویزات کے پی حکومت ترجیحی بنیادوں پر دے گی۔
انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے حکم دیا کہ کیس میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
پشاور:خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، بٹگرام، ضلع کرم اور اورکزئی میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، صوابی، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرک، خیبر، لکی اور مردان، میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتتہ روز سیدو شریف میں 7، بالاکوٹ میں 11 اور کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں 39، بنوں میں 36، پاراچنار میں 32، چترال میں 31، دیر میں 29، کالام میں 22 اور مالم جبہ میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔