اسلام آباد:

عوام کے لیے نئے مالی سال میں خوشی کی خبر  ہے کہ ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا) میں چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں  بتایا گیا کہ پاورپرچیز پرائس میں78پیسے سے لے کر 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی کا تخمینہ ہے اور اس کے نتیجے میں آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین کو 140ارب سے400 ارب روپے تک ریلیف مل سکتا۔

حکام کے مطابق آئندہ مالی سال میں پاورپرچیز پرائس کا تخمینہ 24.

75 سے 26.22 روپے تک فی یونٹ لگایا گیا  ہے جب کہ  رواں مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس 27 روپے فی یونٹ ہے۔

حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے کمی اور طلب میں 2.8 سے 5فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران ڈالر 300 روپے مقرر کیے جانے کا تخمینہ ہے۔

کیس آفیسر نے نیپرا کو بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس تخمینوں سے متعلق درخواست ہے۔ مختلف منظرناموں کے تحت بجلی کی قیمت میں واضح فرق متوقع ہے اور فی یونٹ اوسط قیمت 6.8 روپے سے 8.1 روپے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیول لاگت ممکنہ اضافے   کی وجہ سے بلند ترین 1,284,110 ملین روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ ڈالر ریٹ، مہنگائی اور انٹرسٹ ریٹ بجلی کی قیمت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کم طلب اور بلند فیول لاگت والے منظرناموں میں قیمت زیادہ ہوگی۔

بریفنگ میں  مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی نسبت کچھ منظرناموں میں قیمت میں 24 فیصد کمی کا امکان ہے جب کہ این ٹی ڈی سی کے نقصانات کا تخمینہ 2.80 فیصد پر برقرار رہے گا۔

دورانِ سماعت  نیپرا نے بجلی کی طلب بڑھنے کے وزارت توانائی کے دعوے پر سوالات کیے۔ چیئرمین نیپرا نے پوچھا کہ حالیہ سالوں میں بجلی کی طلب کم ہو رہی ہے تو کیسے اضافے کی توقع کر رہے ہیں؟۔

وزارت توانائی نے بتایا کہ جی ڈی پی گروتھ کی بنیاد پر بجلی کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجہ سے طلب بڑھی ہے۔ اپریل میں بجلی کی طلب میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انڈسٹری نے اب گرڈ پر آنا شروع کردیا ہے۔ ٹیرف نیچے رہے گا تو بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

سماعت میں وزارت توانائی نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی فیول پرائس کے تخمینوں پر بریفنگ  دی۔ حکام نے بتایا کہ بجلی پیداوار کے لیے گیس 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو رہنے کا تخمینہ ہے۔ بیگاس کی قیمت جولائی تا ستمبر 4,962 روپے فی ٹن رہنے کا تخمینہ ہے۔ اکتوبر تا جون بیگاس کی قیمت 5,210 روپے فی ٹن رہنے کا تخمینہ ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھرکول کی قیمت جولائی تا ستمبر 20، اکتوبر سے جون تک 18 سے 19 ڈالر کا تخمینہ ہے۔ اسی طرح امپورٹڈ کوئلہ اے پی آئی 4 کی قیمت سال بھر 100 ڈالر فی ٹن رہنے کا تخمینہ ہے۔ امپورٹڈ کوئلہ آئی سی آئی 3  کی قیمت سال بھر 74 ڈالر فی ٹن رہنے کا تخمینہ  ہے۔ امپورٹڈ کوئلہ آئی سی آئی 5  کی قیمت سال بھر 35 ڈالر فی ٹن کا تخمینہ ہے جب کہ برطانوی برینٹ کی قیمت جنوری 2026 تک 74 ڈالر فی بیرل رہنے کا تخمینہ ہے۔

نیپرا سماعت میں دی گئی ب ریفنگ کے مطابق مارچ 2026 سے جون تک برطانوی برینٹ 72 ڈالر فی بیرل کا تخمینہ ہے۔ فرنس آئل کی قیمت جولائی تا دسمبر 522، جنوری تا جون سے 508 ڈالر فی ٹن تخمینہ ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پورے سال 264 روپے فی لیٹر برقرار رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزارت توانائی نے نیپرا اتھارٹی کو آئندہ مالی سال میں بجلی کی طلب پر بریفنگ  دیتے ہوئے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے مطابق 2026 میں جی ڈی پی میں 3.6 فیصد اضافہ ہوگا۔ 2025-26 میں بجلی کی طلب میں 2.8 سے 5 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

اسی طرح 132 کے وی کی ڈیمانڈ ایک لاکھ 28 ہزار سے ایک لاکھ 31 ہزار ملین یونٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ بریفنگ کے مطابق  2024-25 کی تصدیق شدہ طلب ایک لاکھ 30 ہزار 876 ملین یونٹ رہی۔

حکام نے بتایا کہ 2023 میں بجلی طلب میں شدید کمی آئی جو  2024 میں کچھ بہتر ہوئی اور آنے والے سالوں میں بجلی کی طلب میں مستحکم اضافہ متوقع ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فی ٹن رہنے کا تخمینہ رہنے کا تخمینہ ہے بجلی کی طلب میں میں بجلی کی طلب آئندہ مالی سال وزارت توانائی بجلی کی قیمت مالی سال میں کا امکان ہے مالی سال کے ڈالر فی ٹن بتایا کہ کے مطابق ہے جب کہ روپے فی فی یونٹ کے لیے

پڑھیں:

ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردی

اوسلو: ناروے کے 2 ٹریلین ڈالر مالیت کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے اسرائیل سے تمام بیرونی سرمایہ کاری معاہدے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس فیصلے کے تحت 11 اسرائیلی کمپنیوں سمیت متعدد بیرونی سرمایہ کاری منصوبے بند کر دیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فنڈ نے ایک ایسے اسرائیلی جیٹ انجن گروپ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی تھی جو لڑاکا طیاروں کی مرمت اور اسرائیلی فضائیہ کو مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔

فنڈ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اب اسرائیل میں سرمایہ کاری صرف اسٹاک مارکیٹ میں شامل چند مخصوص کمپنیوں تک محدود رہے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان
  • ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت میں اس بار کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبرآگئی
  • آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
  • ڈیزل سستا اور پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان
  • پشاور؛ بٹ کوائن کرنسی کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا انکشاف
  • ڈیزل سستا، پیٹرول معمولی مہنگا ہونے کی توقع 
  • 16اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • وزیر توانائی نےپروٹیکٹڈ صارفین کی حد 300 یونٹس تک بڑھانے کی خبریں مسترد کر دیں
  • ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردی
  • 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، وزیر توانائی