پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل نہیں، بحرانوں کا علاج بنائیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہوجاتے ہیں، ہر قسم کی رکاوٹیں لگا دی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات میں ہوتا ہے۔
لیاقت بلوچ نے لاہور میں ڈمپر حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہروں میں دن کے وقت ڈمپرز کا داخلہ موت کا پروانہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کشمیر، پانی کے مسئلہ پر پیش رفت ہونی چاہئے، جیتی جنگ میز پر نہ ہاری جائے: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کارروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ قوم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پیش رفت ہونی چاہیے۔ سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اسلام آباد میں پرتاب سنگھ کی قیادت میں سکھ برادری کے وفد نے امیر جماعت سے ملاقات کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم نے وطن کی حفاظت کے لیے تمام سیاسی اختلافات بھلا دئیے۔ حکومت اب ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اس اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور مناسب اقدامات اٹھائے۔ کسی عالمی رہنما کے محض بیان پر حکمرانوں کا پھولے نہ سمانا ناقابل فہم ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت اپنے ذرائع ابلاغ کے زہریلے اور منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے دنیا میں بے نقاب و ناقابل اعتبار ہوگیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ قوم عزت اور وقار کے ساتھ کھڑی ہو تو معیشت خود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ جیتی ہوئی جنگ کو میز پر نہیں ہارنا چاہیے۔ سکھ وفد نے پاکستان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور جماعت اسلامی کے موقف کو سراہا۔ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے عوام مذہبی، فروعی، لسانی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کی حفاظت کے لیے اکٹھی ہے۔