جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر اور حقِ خودارادیت کے حصول کے جدوجہد کی تحریک کو دہشت گرد تحریک قرار دینا بھارت کا بہت بڑا جھوٹ اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔   اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام سانحہ کی بنیاد پر انڈیا کے فالس فلیگ جنگی جنون نے خود اس کو ہی بڑا نقصان پہنچایا ہے، انڈیا کا جنوبی ایشیا پر بالادستی کا خواب 10 مئی کے چند گھنٹوں میں چکنا چور ہوگیا انڈیا کے جنگی جنون نے ایشیا کو یونی پولر کی بجائے بائی پولر بنادیا ہے۔ مغرب کے اسلحہ کی برتری کا دبدبہ اور بھرم ٹوٹ گیا اور چین باقاعدہ امریکہ کے ہم پلہ طاقت بن کر سامنے آگیا ہے، امریکہ اور یورپ کو افغانستان، یوکرین، غزہ فلسطین اور یمن کے محاذ پر بڑی ہزیمت کا سامنا ہوا، اب انڈین مودی فاشسٹ کی حماقتوں نے سب کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں ملکی حالات کے تناظر میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس سے سید ناصر شیرازی، مفتی گلزار نعیمی، انجینئر نصراللہ رندھاوا، علامہ عارف حسین واحدی، طاہر رشید تنولی، ڈاکٹر شیر سیالوی شریک تھے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی ناجائز قبضہ کے لیے اِسے دنیا کی سب سے بڑی چھاونی بنادیا گیا ہے۔ تحریک آزادی کشمیر لاکھوں کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے جدوجہد کی ترجمان ہے، آزادی کشمیر اور حقِ خودارادیت کے حصول کے جدوجہد کی تحریک کو دہشت گرد تحریک قرار دینا بھارت کا بہت بڑا جھوٹ اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضہ اور کشمیری قیادت، خواتین، نوجوانوں کو اور عام انسانوں پر ظلم، قتلِ عام کو ازسرِنو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہوگیا ہے۔ پاک بھارت حالیہ جنگی معرکہ میں پاکستان کا بِلاخوف و تردد پلہ بھاری رہا۔ اِسی سے پاکستان میں وحدت و یکجہتی کی فضا بنی ہے اور ملک کے اندر بیرونِ ملک پاکستانیوں خصوصا کشمیریوں میں نیا جذبہ اور عزم پیدا ہوا ہے اور ملک کے اندر، بیرونِ ملک پاکستانیوں خصوصا کشمیریوں میں مادرپدر آزادی، قوم پرستی کی آڑ میں زہر پھیلانے والے بیانیہ کو زِک پہنچی ہے۔ ملک و ملت کی ساکھ بحال ہوئی اور عوام میں نیا جذبہ اور عزم پیدا ہوا ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ

پڑھیں:

آزاد کشمیرمیں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پرغورکریں، وزیردفاع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں، پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی سمیت سب شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے دا پہ لگایا ہے اور لگائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اکتوبر 1947 میں سرحدپار کرتے وقت ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت مشتاق احمد سمیت فلوٹیلا کے گرفتار رضا کروں کی رہائی کیلیے کوششیں تیز کرے،لیاقت بلوچ
  • کشمیریوں کا کشمیر سے تعلق کسی تحریک سے ختم نہیں ہونا چاہئے، اعظم نذیر تارڑ
  • غزہ و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان راجا
  • تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان غزہ و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: سلمان اکرام راجہ
  • آزاد کشمیرمیں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پرغورکریں، وزیردفاع
  • جماعت اسلامی کا غزہ صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان  
  • ’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل
  • مقبوضہ کشمیر میں صحافی مسلسل پر خطر ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہیں، آر ایس ایف
  • ’’ آزاد کشمیر میں انصاف کی بنیاد پر معاملات حل کیے جائیں‘‘ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ
  • آزاد کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر لیاقت بلوچ کا محسن نقوی سے رابطہ