مودی سرکار کا آزادی صحافت پر حملہ، غیر ملکی میڈیا نشانے پر
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
مودی سرکار نے آزادی صحافت پر حملہ کیا ہے جس میں غیر ملکی میڈیا نشانے پر ہے، مودی سرکار نے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دے دی۔
مودی سرکار میں سچ بولنے یا حکومتی بیانیے سے اختلاف کی جرأت کرنے والے کو خاموش کرادیا جاتا ہے۔ بھارت میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی مودی سرکار کی پابندی کی زد میں ہیں۔
بھارت میں چین اور ترکی کے حقائق پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل بلاک ہیں۔ گلوبل ٹائمز، زنہوا نیوز اور ٹی آر ٹی ورلڈ جیسے معروف چینلز کو بھارت میں پابندی کا سامنا ہے۔
مودی کی آزادی صحافت پر حملے کے خلاف سکھ تجزیہ کار بھی بول اٹھے، آزادی صحافت پر مودی کا تسلط بھارت میں جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
https://cdn.
سکھ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مودی ہندوتوا کا سپورٹر ہے، مودی سرکار سے اپنی ہار تسلیم نہیں ہو پا رہی، جب کوئی مودی سرکار کو آئینہ دکھاتا ہے تو وہ ان میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کر دیتی ہے، مودی سرکار مشکل میں پھنس چکی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آزادی صحافت پر مودی سرکار بھارت میں
پڑھیں:
کراچی میں پھر دودھ مہنگا کرنے کی تیاریاں،11اکتوبر سے 300فی لیٹر ملے گا
دودھ کی پیداواری لاگت فی لیٹر271 روپے ہوگئی،انتظامیہ اورڈیری فارمز کا اجلاس
نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر عہدیداران، ریٹیلرز،ہول سیلرز نے کمشنر آفس میں دھرنا دیدیا
کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کر لی گئیں۔گیارہ اکتوبر سے کراچی میں فی لیٹر دودھ 300 روپے کا ملے گا۔دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے سے قبل معمولی شرائط کا ڈھونگ۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن نے کراچی میں دودھ کی نئی قیمت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کے دفتر میں انتظامیہ اورفارمز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا،ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ دودھ کی پیداواری لاگت فی لیٹر271 روپے ہوگئی ہے، تمام اخراجات ملا کر صارفین کو فی لیٹر دودھ 300 روپے پر ملے گا ۔ اجلاس میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تجویز زیر غور آئی،مگر ناگزیر وجوہات کی بنا پر کمشنر کراچی نے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،اجلاس کو درمیان میں ہی ختم کر دیا گیا۔ ڈیری فارمز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، ریٹیلرز ایسوسی ایشن اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کمشنر آفس کے اندر ہی دھرنا دیدیا،ان کاکہناتھا کہ فوری طور پر دودھ کی نئی قیمت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ ڈیری فارمز اور دیگر سٹیک ہولڈرز اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں، بصورت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 11 اکتوبر سے دودھ کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔