اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) سینیٹ کے اجلاس میں جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاک فوج، سیاسی قیادت اور اپوزیشن جماعتوں کے مثبت کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک گھڑی میں افواج پاکستان نے قوم کی امیدوں پر پورا اتر کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔سینیٹر شیری رحمٰن نے سیاسی ہم آہنگی پر بھی زور دیا اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے کشیدہ صورتحال میں بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پیج پر رہنے کی روایت کو برقرار رکھا، جو جمہوری روایات کے لیے نیک شگون ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا اور ملکی موقف کو مضبوط طریقے سے پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر نے کہا کہ وزیراعظم نے جنگ جیسے نازک حالات میں ایک فعال اور موثر قیادت کا مظاہرہ کیا، ان کا کردار قابل تعریف ہے۔

شیری رحمٰن نے اپوزیشن لیڈر اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کردار کو بھی مثبت قرار دیا اور کہا کہ ملک کی سالمیت اور یکجہتی کے لیے اپوزیشن نے بھی ایک ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، جو کہ قومی مفاد میں ہے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی اتحاد و یگانگت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ پاکستان ہر محاذ پر کامیاب ہو ۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم یکجہتی کے ساتھ یوم تشکر منا رہی ہے اور یہ اتحاد ہماری طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے بھارت کی جارحیت کو ناکام بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا گیا ہے، اور دشمن کی سازشیں کامیاب نہیں ہوئیں۔پاک فوج کے حوالے سے انہوں نے خصوصی طور پر چیف آف آرمی سٹاف اور پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے دشمن کے خلاف بھرپور محاذ سنبھالا۔

سینیٹر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے پاکستان کو ناقابل تسخیر دفاعی حیثیت دی، جو آج بھی ہماری طاقت کا باعث ہے۔انہوں نے بھارت پر جنگ مسلط کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت نے غیر منصفانہ اور جارحانہ جنگ ہم پر تھوپی، جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ شیری رحمٰن نے پاکستان کو ایک ذمہ دار ایٹمی ملک قرار دیا اور کہا کہ ہم اپنی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ہر صورت تیار ہیں۔

مودی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی اور ان کی قیادت دہشت گردی کی پشت پناہی کرتی ہے، جو خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے۔شیری رحمٰن نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو بھی سراہا کہ اس نے جنگ کے دوران بطور ریاستی ادارہ اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی اور قوم کو صحیح معلومات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے فوری بعد بغیر کسی تحقیقات کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا،ابھی تک بھارت اس حملے میں ملوث کوئی تحقیقات نہیں کیں کوئی نام سامنے نہیں آیا،بھارت نے بغیر کسی اشتعال کے پاکستان پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ائیرفورس نے ایک گھنٹے کے اندر بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،بھارتی تباہ شدہ جہازوں کا ملبہ پوری دنیا نے دیکھا،پاکستانی فضائیہ نے بھارتی دفاع کے دل پر انتہائی بہادری سے وار کیا، ہمارے پائلٹس نے بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت کے ناقابل فراموش ثبوت دئیے۔ اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اس نازک وقت میں بھی اتحاد برقرار رکھا اور ملکی مفاد کو فوقیت دی، جو قابل تحسین ہے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی طاقت اس کے اتحاد اور قربانیوں میں مضمر ہے، اور قوم کو چاہیے کہ وہ اس جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سینیٹر شیری رحم ن نے انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان اور کہا کہ کرتے ہوئے قوم کو نے پاک

پڑھیں:

بھارتی نے دوبارہ مہم جوئی کی تو پہلے سے تیز اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:

پاکستان کا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ  کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان بیانات کو غیرذمہ قرار دیا اور کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

پاک فوج کے شعبہ کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے گمراہ کن، اشتعال انگیز اور جنگجویانہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی حکام کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو جارحیت کے لیے من گھڑت بہانے تراشنے کی نئی کوشش قرار دیا ہے۔

پاکستان نے متنبہ کیا ہے کہ بھارتی بیانات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں، بھارت دہائیوں سے خود کو مظلوم ظاہر کر کے خطے میں دہشت گردی اور تشدد کو ہوا دیتا رہا ہے، دنیا اب بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کے اصل چہرے اور خطے کے عدم استحکام کے مرکز کے طور پر تسلیم کر چکی ہے۔

اعلامیے کے مطابق رواں سال بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی طاقتوں کو بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا، بھارت کو اپنے طیاروں کے ملبے اور پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار یاد رکھنے چاہیئں، بھارت اجتماعی بھول کا شکار ہو کر ایک اور تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، بھارتی وزیردفاع، آرمی اور ائیرچیفس کے اشتعال انگیز بیانات خطے کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں، مستقبل کا تصادم خطے میں تباہ کن اور قیامت خیز نتائج لا سکتا ہے۔

’پاکستان خبردار کرتا ہے کہ اگر کوئی نیا معرکہ شروع ہوا تو پاکستان بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا، جو نیا “نارمل” قائم کرنے کی بات کر رہے ہیں، جان لیں پاکستان نے اس کا بھرپور جواب تیار کر لیا ہے‘۔

اعلامیے میان کہا گیا ہے کہ اس بار پاکستان کا ردعمل تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، مسلح افواج اور عوام میں ہر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت اور عزم موجود ہے، بھارت کے جغرافیائی تحفظ کا وہم اس بار توڑ دیا جائے گا، پاکستان دشمن کی سرزمین کے دور دراز ترین حصوں کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہکنا ہے کہ بھارت پاکستان کو مٹانے کی بات کررہا ہے تاہم یہ یاد رکھے کہ اگر نوبت وہاں تک پہنچی تو دونوں اطراف انجام یکساں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی نے دوبارہ مہم جوئی کی تو پہلے سے تیز اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر
  • بھارت نے اگر کوئی ایڈونچرکیا تو اس کا ہولناک جواب دیا جائے گا: آئی ایس پی آر
  • اگر بھارت نے نئی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان کا جواب سخت ہوگا، آئی ایس پی آر
  • بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل
  • قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے — خضدار میں 14 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • قوم، علماء پاکستان کی سلامتی، دفاع کیلئے افواج کیساتھ کھڑے: عبدالخبیر آزاد
  • بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرکے دشمن کو شکست دیں گے،فیصل معیزخان
  • فلوٹیلا پر حملہ اسرائیلی ظلم کی نئی داستان ہے، شیری رحمان