روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے دورے پر آئے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ایک مذاق کے جواب میں انہیں ایک سچے مسلمان کا لقب دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے امریکی صدر کو کھری کھری سنا دیں

روسی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے مہمان وزیراعظم کو کریملن کے سینٹ اینڈریوز ہال میں رکھے 3 تخت دکھائے اور ایک پہیلی بوجھنے کو کہا جس کا انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔ پیوٹن نے کہا کہ ’میں نے کہا کہ ایک تخت زار کے لیے ہے اور دوسرا ان کی بیوی کے لیے، اب یہ تیسرا تخت آپ کے خیال میں کس کا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پیوٹن نے بتایا کہ اس پر وزیر اعظم انور ابرہیم نے کہا کہ یہ بادشاہ کی دوسری بیوی کے لیے ہوگا۔ روسی صدر نے کہا کہ انور ابراہیم کے جواب پر میں کہنا چاہوں گا کہ وہ ایک سچے مسلمان ہیں، امید ہے وہ میری بات پر خفا نہیں ہوں گے۔

روسی صدر کی اس بات پر انور ابراہیم اور پریس کانفرنس میں موجود تمام افراد ہنس پڑے۔ ملائیشین وزیراعظم نے ہنستے ہوئے فوراً پیوٹن سے کہا کہ ’جناب صدر میری صرف ایک ہی بیوی ہے‘۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حماس کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

اس طرح خوشگوار ماحول میں پریس کانفرنس ختم ہوئی اور دونوں رہنما مصافحہ کرکے ہال سے باہر نکل گئے۔

مزید پڑھیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حماس کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

یاد رہے کہ انور ابراہیم منگل کو 4 روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ولادیمیر پیوٹن نے انور ابراہیم نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی یاد میں سیمینار 18مئی کو ہوگا 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے، سیمینار کے مقررین کے حوالے سے ابھی کنفرم نہیں کیا گیا، سیمینار بعدنماز مغربین جامع مسجد جعفریہ شیعہ میانی ملتان میں ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی برسی کی مناسبت سے ''تجدید عہد وفا در راہ شہیدان سیمینار'' 18مئی کو شیعہ میانی ملتان میں منعقد ہوگا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے، سیمینار کے مقررین کے حوالے سے ابھی کنفرم نہیں کیا گیا، سیمینار بعدنماز مغربین جامع مسجد جعفریہ شیعہ میانی ملتان میں ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی یاد میں سیمینار 18مئی کو ہوگا 
  • ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلیے براہِ راست مذاکرات
  • عراق، ابراہیم معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا، محمد شیاع السوڈانی
  • ترکیہ سربراہی اجلاس میں پیوٹن اور ٹرمپ کی عدم شرکت، یوکرین امن مذاکرات پر سوالیہ نشان
  • چین اور روس کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا
  • مریم نواز شریف نے کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور کر لیا
  • پاکستان اور روس کا کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق
  • پاکستان و روس توانائی، دفاع، سیکیورٹی میں تعاون کر رہے ہیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
  • بی جے پی رہنما کا بھارتی مسلمان خاتون افسر کیخلاف متنازع بیان، نیا تنازع کھڑا ہوگیا