جب جب قوم متحد ہوتی تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے‘عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب جب قوم متحد ہوتی تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے،جنگ نے بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے،پوری قوم اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کا گالم گلوچ برگیڈ حسب روایت قوم میں انتشار،جھوٹ اور افراتفری پھیلانے میں مصروف رہا۔
انہوںنے مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کو آپ وزیر اطلاعات ہیں آپ کے پاس اطلاعات ہوتی نہ معلومات ہوتی ہیں، آپ کو بنا بنایا بیان دیا جاتا ہے وہ آپ میڈیا کو سرکولیٹ کر دیتے ہیں۔ مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے متحرک وزیراعلی کا رول ادا کیا ہے، مریم نواز نے اپنی تقریروں سے اپنی پاک افواج کا مورال بڑھایا، مریم نواز نے پنجاب کے عوام میں جذبہ حب الوطنی جگایا،جب ڈرونز گر رہے تھے مریم نواز نے پنجاب کی سول انتظامیہ کو متحرک رکھا۔(جاری ہے)
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور جنگ کے دنوں میں اڈیالہ جیل کے چکر کاٹتے رہے،بدتمیزی کرتے رہے،بانی پی ٹی آئی کا بھی جنگ کے دوران کوئی بیان نہیں آیا،جنگ کے دن علیمہ خان اسکو نورا کشتی قرار دے رہی تھی،علیمہ خان نے جنگ کو ملی بھگت کہا تھا، پوری تحریک انصاف جنگ کے دوران منظر عام سے غائب رہی، تحریک انصاف کا سوشل میڈیا اپنے ہی ملک اور فوج کے خلاف مہم جوئی میں مصروف رہا،آپ لوگوں میں رتی برابر شرم و حیا نہیں رہی۔ انہوںنے کہا کہ جب جب قوم متحد ہوتی تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے، اس جنگ نے بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے،پوری قوم اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، دوسری طرف تحریک انصاف کا گالم گلوچ برگیڈ حسب روایت قوم میں انتشار،جھوٹ اور افراتفری پھیلانے میں مصروف رہا،قوم جان چکی ہے تحریک انصاف کن کا پروجیکٹ تھا اور انکی وفاداریاں کس ملک کے ساتھ ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز نے تحریک انصاف جنگ کے
پڑھیں:
سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘ عظمیٰ بخاری کا چیلنج
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرمیلا فاروقی کے بیانات پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 17 سالہ دور حکومت کے باوجود 17 عوامی فلاحی منصوبے بھی نہیں گنوا سکتی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کیے جن میں سے 50 مکمل ہو چکے ہیں۔ مریم نواز نے عوامی خدمت کے کئی انقلابی منصوبے متعارف کرائے ہیں جن میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 90 ہزار گھر، 80 ہزار سکالرشپس، کسانوں میں ساڑھے 9 ہزار ٹریکٹرز کی تقسیم، طلبہ کو 27 ہزار الیکٹرک بائیکس اور جدید ترین لیپ ٹاپس کی فراہمی شامل ہیں۔ مریم نواز کی حکومت کو ابھی دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے مگر کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ "آجائیں، کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں۔ مناظرے کے لیے میں تیار ہوں، سندھ میں ترقی ہو رہی ہے تو نظر کیوں نہیں آتی؟ شرمیلا فاروقی آئیں اور قوم کو دکھائیں۔" عظمٰی بخاری نے کہا کہ کراچی کے عوام بھی لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریف کرتے ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو پریشانی ہوتی ہے۔