— فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

عمران خان سے ملاقات کا دن، وکلاء اور فیملی ممبرز کی فہرست سامنے آگئی

پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے وکلاء کی فہرست جیل حکّام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 6 رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔

اس فہرست میں احمد چٹھہ، فردوس شمیم نقوی اور اسامہ حمزہ کا نام شامل ہے۔

ان کے علاوہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی فہرست

پڑھیں:

جاپان؛ پہلی بار ایک خاتون رہنما ملک کی وزیراعظم بننے جا رہی ہیں

جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانائے تکائچی کو نیا سربراہ منتخب کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں پہلی بار ایک خاتون رہنما کے ملک کا وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

وزیراعظم کے لیے انتخاب کے لیے پارلیمانی ووٹنگ وسط اکتوبر میں متوقع ہے اور چونکہ حکمراں جماعت ایوان زیریں میں سب سے بڑی جماعت ہے اس لیے تکائچی کا جاپان کی وزارتِ عظمیٰ سنبھالنا تقریباً یقینی ہے۔

پہلی خاتون وزیراعظم کا امکان اُس وقت روشن ہوا جب حکمراں جماعت نے اقتصادی سلامتی کی سابق وزیر سانائے تکائچی کو اپنا نیا قائد منتخب کیا۔

خاتون رہنما سانائے تکائچی نے پارٹی میں ہونے والے رن آف الیکشن میں زراعت کے وزیر شینجیرو کوئزومی کو شکست دی۔

خیال رہے کہ کوئزومی مشہور سابق وزیر اعظم جونیچیرو کوئزومی کے صاحبزادے ہیں اور ملک کے نوجوان ووٹرز میں مقبول سمجھے جاتے ہیں۔

جاپان دنیا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں صنفی مساوات نہایت پست سطح پر ہے۔ایسے میں سناے تاکائچی کا بطور پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر ممکنہ انتخاب ایک تاریخی سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ پارٹی کے قدامت پسند دھڑے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی ماضی کی سخت گیر سیاسی پالیسیوں پر بحث چھڑ سکتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارٹی میں بیان بازی کو افسوسناک قراردیدیا
  • پارٹی میں بیان بازی افسوس ناک، اتحاد اور برداشت کی ضرورت ہے: اسد قیصر
  • لاہور: تحریکِ انصاف کے کسان ونگ کے رہنما اعجاز شفیق نے لاہور پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • جاپان؛ پہلی بار ایک خاتون رہنما ملک کی وزیراعظم بننے جا رہی ہیں
  • حکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطے
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • مخصوص نشستیں کیس، نظرثانی درخواستوں کی منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • آشا بھوسلے کو عدالت سے انصاف مل گیا؛ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
  • مخصوص نشستیں کیس: تحریک انصاف کوفریق بنے بغیرریلیف ملا،برقرارنہیں رہ سکتا،عدالت عظمیٰ
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر